سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے اسکول کے سابق ہم جماعت کا مذاق اُڑاتے دیکھا جا سکتا ہے جو اس وقت پیزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ویڈیو نے صارفین میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے اور اکثریت نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سڑک پر اپنے سابق کلاس فیلو کو دیکھ کر موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دیتی ہے۔ ویڈیو کے دوران وہ طنزیہ انداز میں کہتی ہے کہ اسکول کے زمانے میں یہ شخص سب کو موٹیویشن دیا کرتا تھا اور اب پیزا ڈیلیور کر رہا ہے۔ خاتون مزید ہنستے ہوئے یہ بھی کہتی ہے کہ وہ یہ ویڈیو اپنے پرانے دوستوں کو بھیجے گی۔

Girl mocks ex-schoolmate for becoming Domino's delivery boy.

GIRL : "He used to motivate everyone in class & today he is just delivering pizza"

BOY : Haa okay !!

Boy stayed calm, kept smiling, kept working as no work is small.pic.twitter.com/PEUPVy1Psj

— News Algebra (@NewsAlgebraIND) January 29, 2026

پھر وہ اس سے پوچھتی ہے ڈومینوز میں کام کر کے کیسا لگتا ہے؟ اسکول یاد آتا ہے؟وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتا ہے ہاں بہت یاد آتا ہے۔ اس ویڈیو پر آن لائن شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ ایمانداری سے محنت کرنے والے شخص کا مذاق اڑانا غلط ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایک دوست کے طور پر، ایک انسان کے طور پر، اور ایک عورت کے طور پر ناکام ہو گئی۔ ایک اور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  لڑکی کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ کن حالات نے اسے ڈیلیوری بوائے بننے پر مجبور کیا۔ کام، کام ہوتا ہے اور محنت کی عزت ہونی چاہیے نہ کہ مذاق یا حق جتانا۔

یہ بھی پڑھیں: چہرہ وزیر کا، مگر آواز کسی اور کی؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

دیگر تبصروں میں کہا گیا کہ کسی کے حالات اور مجبوریوں کا اندازہ لگائے بغیر اس کے پیشے پر طنز کرنا ناانصافی ہے اور محنت کی عزت ہر حال میں ہونی چاہیے۔ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کا کوئی ایک معیار نہیں ہوتا اور ہر شخص کی زندگی مختلف حالات اور اوقات سے گزرتی ہے۔

تنقید کے بعد وائرل ہونے والے نوجوان نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں بتایا کہ وہ 4 دوست تھے جو برگر کھانے آئے تھے اور ویڈیو محض مزاح کے طور پر بنائی گئی تھی۔ اس نے وضاحت کی کہ یہ اندازہ نہیں تھا کہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو جائے گی اور خاتون کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Her Clarification video: https://t.co/gIQQ1eoBf2 pic.twitter.com/QeWhr0z48j

— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) January 29, 2026

نوجوان کے مطابق یہ وضاحت اس لیے ضروری سمجھی گئی کیونکہ واقعے کے بعد ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بنا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ویڈیو کو اصل تناظر میں دیکھا جائے اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیزا ڈیلیوری ڈیلیوری بوائے

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیزا ڈیلیوری ڈیلیوری بوائے ڈیلیوری بوائے کے طور پر

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار