سکول کے بچوں کی آواز سن کر 8 سالہ لڑکا کوما سے باہر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں 8 سال کا لڑکا اپنے سکول کے بچوں کی آواز سن کر 55 دنوں کے بعد کومہ سے باہر آگیا۔
وسطی چین میں 8 سالہ کا بچہ جس نے کوما میں 55 دن گزارے تھے جب اسے ہم جماعتوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو وہ آواز سن کر ہوش میں آگیا، صوبہ ہنان کے یویانگ سے تعلق رکھنے والا بچہ لیو چکسی گزشتہ سال نومبر میں ایک کار حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا، حادثے میں ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور پھیپھڑوں پر چوٹیں آئیں۔
ڈاکٹروں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے بیدار ہونے کے امکانات بہت کم تھے لیکن اس کی ماں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور اسے علاج کی تلاش میں متعدد ہسپتالوں میں لے گئی، مانوس آوازیں یا پسندیدہ موسیقی دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر اسے بیدار کر سکتی ہے۔
اس کی ماں نے سکول کی بیدار موسیقی اور صبح کی ورزش کی دھنیں اکٹھی کیں، انہیں ہر روز لیو کیلئے بجاتی تھیں، لیو کے استاد نے اپنے ہم جماعتوں کو اس کیلئے دل دہلا دینے والی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کیلئے منظم کیا۔
ویڈیو میں ایک بچے نے کہا کہ ’چکسی، جلدی اٹھو، چلو مل کر فٹبال کھیلتے ہیں۔‘
بچی نے کلپ میں کہا کہ ’ہم سب آپ کو یاد کرتے ہیں، چکسی، اگر آپ ہمیں سن سکتے ہیں تو براہ کرم اپنی آنکھیں کھولیں، امتحانات آنے والے ہیں اور ہم انتظار کر رہے ہیں کہ آپ واپس آؤ اور ہمارے ساتھ تعلیم جاری رکھو۔‘
ایک اور بچے نے لیو کا پسندیدہ گانا گایا جبکہ کسی اور نے کلاس کی دلچسپ کہانیاں بیان کیں، لیو کی ماں ہر روز اپنے بستر کے پاس استاد کی ویڈیوز اور ریاضی کے سبق کی ریکارڈنگ چلاتی تھیں۔
45 دن کوما میں رہنے کے بعد لیو نے اپنی پلکیں ہلا کر جواب دیا اور کچھ دنوں بعد جب انہوں نے استاد کی آواز سنی تو وہ مسکرا دیا، 55 ویں دن وہ دوبارہ ہوش میں آیا اور اپنے بائیں ہاتھ کو حرکت دینے کے قابل تھا۔
چکسی کے ہوش میں آنے کے بعد استاد اور ہم جماعت طالبعلم کھلونے اور کارڈ لے کر ہسپتال پہنچے اور اس کی عیادت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔