بھارت کے شہر ممبئی میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں گیس سے بھرے پارٹی غبارے پھٹنے سے خوفناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ ممبئی کے علاقے گورے گاؤں ویسٹ میں واقع انمول ٹاور میں پیر کی شب پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون لفٹ میں داخل ہوئیں، ان کے بعد ایک ڈیلیوری ورکر غباروں کا بڑا گچھا پلاسٹک بیگ میں لے کر لفٹ میں آیا۔ اسی دوران جب ایک اور شخص لفٹ میں داخل ہونے لگا تو اچانک غباروں میں آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے، جس سے لفٹ چند لمحوں کے لیے شعلوں میں گھِر گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کا گولا پورے لفٹ کیبن میں پھیل گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 21 سالہ ہمانی تپریا کے دائیں بازو، گردن اور پیٹ پر جلنے کے زخم آئے، جبکہ 32 سالہ ڈیلیوری ورکر راجو کمار مہاتو بھی جھلس گیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیلیوری ورکر دسویں منزل پر سالگرہ کی تقریب کے لیے غبارے پہنچانے جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے غبارے فراہم کرنے والے دکاندار کے خلاف انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Video: Cluster Of Gas-Filled Balloons Explodes In Mumbai Lift, 3 Injured https://t.

co/dyycHOoxwo pic.twitter.com/wLQzf7aUhl

— NDTV (@ndtv) February 4, 2026

تحقیقات کے دوران حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ غباروں میں کون سی گیس بھری گئی تھی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہائیڈروجن گیس ہو سکتی ہے جو ہیلیم کے مقابلے میں کہیں زیادہ آتش گیر ہوتی ہے۔ حکام نے شہریوں اور ڈیلیوری اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ بند جگہوں میں ایسے خطرناک سامان لے جانے سے گریز کریں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لفٹ میں

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی