اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا جاتا رہا کہ پولیس نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں محصور کر رکھا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو رات کی بچی ہوئی روٹی کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس جو 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے اس کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کو بعض حلقوں نے ’کربلا کا سماں‘ قرار دیا۔

اسی دوران بیرسٹر گوہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ محمود خان اچکزئی کے ہمراہ سوکھی روٹی اور خشک دودھ کھاتے دکھائی دیے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے اسے خوراک کی قلت کا ثبوت قرار دیا۔

پارلیمنٹ میں موجود اراکین کے پاس کھانے کو کوئی سامان نہیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق وہ سوکھی روٹی کھا رہے۔ pic.

twitter.com/gOjTc0B3cR

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 15, 2026

تاہم بعد ازاں سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے وی لاگ میں سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کی جس میں محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر اور بیرسٹر گوہر کو مختلف اشیائے خوردونوش سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں انہیں سیور فوڈ، کوئٹہ چائے اور پراٹھے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

طلعت حسین نے اپنے ویلاگ میں CCTV فوٹیج چلا دی جس میں اچکزئی راجہ ناصر بیرسٹر گوہر سیور فوڈ کھا رہے ہیں کوئٹہ چائے اور پراٹھے پھاڑ رہے ہیں

اخے سوکھی روٹی اور سوکھا دودھ بیرسٹر گوہر نے کھایا تھا ???????? pic.twitter.com/d4IvqlNviP

— Kippsam Malik (@KeepsamM) February 19, 2026

سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا جہاں بعض صارفین نے اپوزیشن کے دعوؤں پر سوالات اٹھائے جبکہ دیگر نے اس معاملے کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے

علی رضا نامی صارف نے لکھا کہ محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر نے خشک دود اور سوکھی روٹی کھانے کی ویڈیو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لیے بنائی تھی تاکہ وہ راضی رہیں اور اصل ویڈیو میں دھرنے میں کھابے چل رہے ہیں، خوش گپیاں چل رہی ہیں۔

محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر نے خشک دود اور سوکھی روٹی کھانے کی ویڈیو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لئے بنائی تھی تاکہ وہ راضی رہیں اور اصل ویڈیو میں دھرنے میں کھابے چل رہے ہیں،خوش گپیاں چل رہی ہیںpic.twitter.com/EfQAAwECA8

— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 19, 2026

فیاض شاہ نے کہا کہ یہ ان کا پارلیمنٹ کے اندر جاری نام نہاد دھرنا تھا جس میں خشک روٹیاں کھانے کی وڈیوز بنا کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے اور اندر بیٹھ کر کھانے کھاتے رہے۔

یہ ان کا پارلیمنٹ کے اندر جاری نام نہاد دھرنا تھا جس میں خشک روٹیاں کھانے کی وڈیوز بنا کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے اور اندر بیٹھ کر کھانے کھاتے رہے۔ pic.twitter.com/Ms5yZWRPyN

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 19, 2026

زاہدہ راؤ کا کہنا تھا کہ طلعت حسین صاحب کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹ کی راہداری میں اپوزیشن ارکان کے کھانے کی یہ ویڈیو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کی ہے اور اس وقت تک سب لانے کی اجازت تھی۔

طلعت حسین صاحب کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹ کی راہداری میں اپوزیشن ارکان کے کھانے کی یہ ویڈیو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کی ہے اور اس وقت تک سب الاؤ تھا۔طلعت صاحب ہفتہ یا اتوار کی ویڈیوز جاری کرتے تو اصل خبر تھی اپوزیشن چھٹی کے دو روز کا دعویٰ کر رہی کم از کم مکمل تحقیق کر کے… pic.twitter.com/K3A1qEusRT

— Zahida Rao (@zahidarao123) February 19, 2026

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پی ٹی آئی دھرنا عمران خان محمود خان اچکزئی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی دھرنا محمود خان اچکزئی بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے کھانے کی رہے ہیں ہے اور

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا