ہانیہ کے ساتھ عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل، سابقہ منگیتر میرب کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معنی خیز انسٹا اسٹوری پوسٹ کی۔میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ میرب علی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ اسٹوری میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس معاملے پر اسٹوری لکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اسٹوری کو عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں۔میرب علی کی یہ اسٹوری ناصرف سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے بلکہ یہ خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عاصم اظہر کی میرب علی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔