ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی، ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی وہ ہم سے میچ لےگئے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انھیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا، پہلے بولنگ کرنےکا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی۔ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں آگے جانےکے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں، پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی ، ہم دو مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے لیکن آج پیچھے چلےگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مائیک ہیسن کا کہنا ہیڈکوچ مائیک ہیسن

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن