امریکا کی معروف کاروباری شخصیت اور ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کی مسلمان ہونے کے بعد مسجد الحرام میں پہلے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  

العربیہ ڈاٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بڑے سیاحتی پروگرام سے وابستہ کمپنی ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او اور اسلام قبول کرنے والے امریکی شہری جان باگانو کی مسجد الحرام کے دورے کی دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

یاد رہے کہ ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کا نام سعودی عرب کے بڑے سیاحتی منصوبوں سے جڑا ہوا ہے۔ 

تداول واسع لمقاطع الرئيس التنفيذي للبحر الأحمر جون باغانو أثناء زيارته الحرم المكي لأول مرة بعد حصوله على الجنسية #السعودية في أكتوبر 2025 pic.

twitter.com/hvoJzIEIks

مزید پڑھیں

برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا

— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 18, 2026

دراصل یہ ویڈیو اکتوبر 2025 میں سعودی شہریت حاصل کرنے کے بعد مسجد الحرام کے اندر ان کے پہلے لمحات کے دوران بنائی گئی تھی جو دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔ 

ویڈیو میں امریکی شہری جان باگانو کو مسجد الحرام کی راہداریوں میں گھومتے اور روحانی ماحول کے درمیان خانہ کعبہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان باگانوکی جانب سے مسجد الحرام کے دورے نے مملکت کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کو ظاہر کیا ہے، یہ تعلق نہ صرف ایک کام کی جگہ کے طور پر ہے بلکہ ایک نئے وطن کے طور پر بھی ہے جس کی وہ اب شہریت رکھتے ہیں۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسجد الحرام

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل