جاپان میں ماں سے جُدا بندر کے بچے کی ویڈیو نے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ماں سے محروم بندر کے بچے کی جذباتی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کر دیا ہے۔
6 ماہ کے اس ننھے بندر، جسے ’پنچ‘ کہا جاتا ہے، کو ایک کھلونا بندر سے لپٹ کر سکون حاصل کرتے دیکھا گیا اور یہی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق پنچ کو پیدائش کے کچھ عرصے بعد اس کی ماں نے قبول نہیں کیا، جس کے بعد اسے خصوصی دیکھ بھال میں رکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ کبھی کھلونے کو بانہوں میں بھرتا ہے تو کبھی اس میں چہرہ چھپا کر جیسے ماں کی آغوش کا احساس ڈھونڈتا دکھائی دیتا ہے۔
ایک اور منظر میں وہ اسی کھلونے کو ساتھ لیے اپنے باڑے میں گھومتا نظر آتا ہے۔
یہ مناظر جاپان کے اچیکاوا سٹی زُو میں آنے والے سیاحوں نے کیمرے میں محفوظ کیے۔
چڑیا گھر کے عملے کے مطابق پنچ جولائی میں پیدا ہوا تھا اور ابتدا ہی سے اسے انسانی نگرانی میں رکھا گیا۔ ایک کلپ میں اسے اپنے نگہداشت کرنے والے اہلکار کی گود میں چڑھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اس کی توجہ اور قربت کی خواہش عیاں ہوتی ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اسے معصومیت اور جذبات کی علامت قرار دیا۔ کئی افراد نے جانوروں کی جذباتی ضرورتوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ محبت اور تحفظ کا احساس صرف انسانوں تک محدود نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔