علیمہ خان کے بیٹے نے بھی بسنت کا جشن منایا، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت کا جشن منایا۔
شاہریز اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور میں اندرون شہر گئے اور وہاں پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔
علیمہ خان کے بیٹے کا فیملی کے ساتھ بسنت منانا اس بات کی عکاسی کرتاھے کہ روائتی تہوار اور کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاھئے ۔
پی ٹی آئی میں جو لوگ اسے انکے خلاف استعمال کررھے ھیں یا ایسی تہواروں کو سیاسی مخالفت کی بنیاد پہ متنازعہ بنارھے ھیں ان گندے انڈوں کو شرم آنا چاھئے۔ pic.
— Faisal Pasha (@Faisal_hashmii) February 7, 2026
انہوں نے بتایا کہ بچپن میں خود بھی پتنگ بازی کرتے تھے اور اپنے بچوں کو بسنت کا ماحول دکھانے کے لیے اندرون لاہور میں یہ دن منایا۔
سوشل میڈیا پر بھی شاہریز کی بسنت مناتے ہوئے تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پتنگ اُڑاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بسنت کی اجازت دینے کے فیصلے کو ان کے ناقدین کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسے تہوار منعقد ہونے چاہییں، تاہم قوانین پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بسنت منائی پی ٹی آئی علیمہ خان بیٹا عمران خان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علیمہ خان بیٹا وی نیوز علیمہ خان خان کے
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔