لاہور: علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت کی خوشیوں میں حصہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہور میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے جمعہ کے روز اپنے بچوں کے ساتھ بسنت کا جشن منایا۔
شاہریز نے اندرون شہر اپنے ایک دوست کے گھر جا کر اپنے بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں بھی پتنگ بازی کرتے تھے اور چاہتے تھے کہ اپنے بچوں کو بسنت کے رنگ اور خوشیاں دکھائیں۔
سوشل میڈیا پر بھی تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں شاہریز کو فیملی کے ہمراہ بسنت مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں وہ پتنگ اڑاتے ہوئے اور بچوں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات بانٹتے ہوئے نظر آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :