Express News:
2026-07-24@08:07:28 GMT

شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بسنت کے رنگ میں رنگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

کراچی:

بسنت کے رنگ ایک بار پھر لاہور کی فضا میں بکھر گئے، جہاں لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفارتکار اور شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی اس تہوار کے رنگ میں رنگ گئے۔

دہلی گیٹ لاہور میں منعقدہ بسنت کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے کراچی اور بیرونِ ملک سے دہلی گیٹ پہنچے۔ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل اور محب مرزا سمیت اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، گوہر اور آمنہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اداکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا۔ اداکار عدیل اور اداکارہ آمنہ نے خود کو مریم نواز کا فین قرار دیا۔ اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ لاہور اور بسنت لازم و ملزوم ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بسنت دوبارہ واپس آگئی ہے۔

اداکار عدیل نے کہا کہ بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے اور اس تہوار سے 350 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے بسنت کے شاندار انعقاد پر عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے۔

اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر ہر طرف بسنت کے رنگ اور رونقیں نظر آئیں، جبکہ بسنت کی واپسی نے لاہور کو ایک بار پھر اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ جگا دیا ہے۔

قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی پیلے رنگ کی شرٹ پہن کر بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچیں، جہاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب میں امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری جان مارک، قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز، صدف سعد، پولیٹیکل آفیسر جان سکیری اور سعد سرفراز نے بھی شرکت کی۔ نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ان کی لاہور کے روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بسنت کے بسنت کی کے رنگ

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا