بھارت کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے ایک حالیہ بیان نے نام نہاد سیکولر فنکاروں کو بے نقاب کردیا جن کے تعصب زدہ ذہنیت نے معاملے کو مزید زہریلا بنادیا تھا۔

ایسے فنکاروں میں کنگنا رناوت سر فہرست ہیں جو پہلے ہی متنازع بیانات اور بی جے پی سے رکن منتخب ہونے کے بعد خبروں میں رہنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی تھی کیوں کہ آسکر ایوارڈ موسیقار نے ان کی فلم ایمرجنسی میں گانے سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے اس بیان پر کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں “اختلافِ رائے کو جرم بنانا” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار پرکاش راج، موسیقار اے آر رحمان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ اے آر رحمان نے جب ماں تجھے سلام اور جے ہو جیسے نغمے دیے اور آسکر ایوارڈز جیتے تو سب نے ان پر فخر کیا، اس لیے انھیں اپنے کام کے لیے کسی سے سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

پرکاش راج نے کنگنا رناوت کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی فنکار نے کسی فلم کے لیے کام کرنے سے انکار کیا تو کیا صرف اسی بنیاد پر اسے ملک دشمن قرار دینا درست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ (کنگنا رناوت) اپنی فلم کو خود ہی کلاسک قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکار پرکاش راج نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی بناکر پیش کرنا اور غداری جیسے سنگین الزام لگانا افسوسناک رجحان ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اے ا ر رحمان کنگنا رناوت پرکاش راج

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان