رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو۔۔۔ ! آئی جی آپریشنز نے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بسنت کے حوالے سے خبردار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپشرینز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب حکومت کی بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم منظور
انہوں نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :