ماں سے محروم بندر کے بچے کی کھلونے سے لپٹنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
جاپان میں ماں کی طرف سے ترک کیے جانے والے بندر کے بچے کی کھلونے کو لپٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
’پنچ‘ نامی چھ ماہ کے بندر کے بچے کو آرام کی تلاش میں کھلونے بندر کی آغوش میں جاتے فلمایا گیا۔ پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ترک کر دیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بندر آرام کے لیے کھلونے کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ پھر جھک کر اپنا چہرہ کھلونے میں چھپا لیتا ہے۔
View this post on Instagramویڈیو میں پنچ کو کھلونا لے کر انکلوژر میں گھومتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جاپان میں اچیکاوا سٹی زُو میں آئے لوگوں نے جب یہ دیکھا تو ان کے دل پسیج گئے۔
ایک اور کلپ میں پنچ کو اس کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار کی گود میں چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنچ گزشتہ برس جولائی میں پیدا ہوا اور اس کی ماں سے نے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو ترک کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔