data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امریکا کے شہر نیویارک کے قلب، ٹائمز اسکوائر، میں روحانیت اور اخوت سے بھرپور منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کھلے آسمان تلے سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت نمازِ تراویح ادا کی۔ دنیا کے مصروف ترین اور روشن ترین مقام پر عبادت کا یہ دلکش منظر نہ صرف وہاں موجود افراد کے لیے باعثِ حیرت و مسرت بنا بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں اجتماعی طور پر نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا، جہاں نیویارک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نیون لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز اور بلند و بالا اشتہارات کے درمیان قرآنِ مجید کی پُرسوز تلاوت اور دعاؤں نے ماحول کو مکمل طور پر روحانی رنگ میں ڈھال دیا، جسے شرکا نے زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

منتظمین کے مطابق اس بابرکت اجتماع سے قبل مغرب کی نماز باجماعت ادا کی گئی اور اجتماعی افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں دو ہزار کے قریب ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ افطار اور نمازِ تراویح کے ان اجتماعات کا بنیادی مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا، باہمی احترام کو مضبوط بنانا اور اسلام کے امن و محبت کے پیغام کو عملی طور پر اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہری بھی بڑی تعداد میں ٹائمز اسکوائر پہنچے اور مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجتماعات نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور عقائد کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ اجتماع پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہو سکے۔ شرکا نے اس اقدام کو مذہبی رواداری اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا، جب کہ ان ایمان افروز لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جنہیں اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مضبوط اور مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا کے معروف ترین مقامات میں شمار ہونے والے ٹائمز اسکوائر میں باجماعت تراویح کے انعقاد کو عالمی سطح پر مسلمانوں نے ایک تاریخی اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے، جسے رمضان کی روح کا عملی مظہر اور بین الاقوامی سطح پر امن، برداشت اور ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹائمز اسکوائر قرار دیا

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا