امریکی ارب پتی جان پگانو نے اسلام قبول کے بعد پہلا روزہ مسجد الحرام میں کھولا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ:امریکی ارب پتی اور جان پگانو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ مقدس مسجد الحرام میں کھول کر ایک شاندار روحانی تجربہ حاصل کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمضان المبارک کا آغاز ہوا اور مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی بھیڑ موجود تھی۔
جان پگانو نے اس تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ سفید سعودی لباس کندورہ اور سعودی کیفیہ زیب تن کیے ہوئے خانہ کعبہ کی جانب بڑھتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں ان کی نگاہیں خانہ خدا کی طرف مرکوز تھیں اور ان کے چہرے پر عقیدت اور خوشی نمایاں تھی۔ ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار اور انتظامی عملہ بھی موجود تھا تاکہ ہر لمحہ رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
جان پگانو نے ویڈیو پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، خادم حرمین شریفین اور سعودی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں سعودی عرب پر خیر، امن اور برکتیں نازل فرمائے۔
واضح رہے کہ جان پگانو نے اکتوبر 2025 میں اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد سعودی حکومت نے انہیں اعزازی سعودی شہریت بھی دی تھی۔ ان کی کمپنی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی سعودی عرب میں بڑے سیاحتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس میں میگا پروجیکٹس کی منصوبہ بندی اور ترقی شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جان پگانو نے
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔