مشہور ٹیلی وژن اداکارہ روپالی گنگولی کا مقبول ڈرامہ سیریل انوپما ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ اس بار وجہ شو کا ایک جذبات سے بھرپور منظر ہے جس میں روپالی گنگولی کے مکالمے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

وائرل ہونے والے اس منظر میں روپالی گنگولی، راجنی کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ رنکو دھون کے ساتھ شدید لفظی تصادم میں دکھائی دیتی ہیں۔ منظر کے دوران روپالی کا طویل اور جارحانہ مکالمہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا خاص طور پر ان کا جملہ ’گھما گھما کے ماروں گی‘ سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی یاد دلا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reels Talkies (@reels.

talkies)

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’ماروں گی تجھے بالوں سے پکڑ کر، چوٹی سے گھسیٹ کر بیچ بازار لا کر ماروں گی۔ تجھے گھما گھما کر ماروں گی، گرا گرا کر ماروں گی، دوڑا دوڑا کر ماروں گی، بھگا بھگا کر ماروں گی، سینڈل توڑ کر ماروں گی، دونوں ہاتھوں سے ماروں گی۔ ہاتھ تھک گئے تو لاتوں سے ماروں گی اور اگر پیر تھک گئے تو باتوں سے ماروں گی۔ اتنا ماروں گی کہ درد بھی کنفیوز ہو جائے گا کہ کس کس ہڈی پر، کس کس چوٹ پر دھیان دے۔ بہت ماروں گی‘۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس منظر کا موازنہ سنی دیول کے مشہور ایکشن مناظر سے کیا جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں روپالی گنگولی کو ’سنی دیول الٹرا پرو میکس‘ قرار دیا۔ منظر وائرل ہوتے ہی میمز اور دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف کا کہنا تھا ’ ماروں گی کے 50 شیڈز‘۔

کچھ صارفین نے اس منظر کو گھریلو حالات سے جوڑتے ہوئے لکھا ’میری ماں جب ریاضی کے امتحان میں نمبر کم آ جائیں‘ اور ’میری بہن جب اسے پتا چلے کہ میں نے اس کا شیمپو استعمال کر لیا ہے‘۔

جب ایک مداح نے اس منظر میں ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی تو روپالی نے ایکس پرلکھا کہ یہ مناظر لگاتار شوٹ کیے جاتے ہیں اور وہ بھی دو مختلف یونٹس میں تقریباً ایک ہی وقت پر۔ یہ سوچنے کا وقت ہی نہیں ہوتا کہ میں تھکی ہوں یا نہیں، بس اپنا کام کرتے جاؤ۔ رائٹرز، ایڈیٹرز، ڈائریکٹرز، ڈی او پی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بہت مدد کرتے ہیں، یہ سب ٹیم ورک ہے۔ جب وہ لوگ نہیں تھکتے تو میں کیسے تھک جاؤں؟

These scenes r literally done back to back and two different scenes in two different units almost simultaneously…. Where is the time to think if I m tired or drained out … bas karm karte jao … the writers editors directors and DOP and the ADs help so so so much … team effort… https://t.co/7eW3YZpowr

— Rupali Ganguly (@TheRupali) January 28, 2026

واضح رہے کہ انوپما جو پہلی بار 2020 میں نشر ہوا، بنگالی سیریل سریموئی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس شو میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد روپالی گنگولی نے ایک نئی فین فالوئنگ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انوپما بھارتی ڈرامہ انوپما روپالی گنگولی ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انوپما بھارتی ڈرامہ انوپما ویڈیو وائرل کر ماروں گی سوشل میڈیا

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل