انڈیا کے شہر امرتسر میں ایک سڑک کنارے گول گپے کے اسٹال پر حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مقامی صارف کے مطابق، وہ دوستوں کے ساتھ اسٹال پر گول گپے کے مزے لے رہے تھے جب انہوں نے بڑے پیالے میں حرکت محسوس کی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ پیالے میں ایک زندہ چوہا موجود تھا۔

ویڈیو میں وینڈر گول گپے کے مصالحے والے آمیزے سے چوہے کو نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ آخرکار چوہا چھلانگ لگا کر قریبی نالی کی طرف چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ

 واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شدید بحث چھڑ گئی۔ بہت سے صارفین نے اس پر غصہ اور اسٹریٹ فوڈ کے صفائی کے معیار پر سوال اٹھاتے نظر آئے، جبکہ دیگر نے ویڈیو کے اسکرپٹ شدہ یا اے آئی سے تیار کردہ ہونے کے امکانات پر بحث کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan (@karan_dhanju26)

ایک صارف نے سوال کیا کہ جس پانی سے چوہا نکلا ہے اسے پھینک دیا گیا یا سب بیچ دیا۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گول گپے کھانا بالکل بند۔ ایک صارف نے کہا کہ جو لوگ گول گپے کھا رہے تھے کیا وہ زندہ ہیں؟

انسٹاگرام صارف نے ویڈیو میں واضح کیا کہ انہوں نے وینڈر سے متاثرہ پانی ضائع کروایا، جس پر صارفین نے نوجوانوں کی بروقت اقدام کی تعریف کی، کیونکہ بصورت دیگر یہ پانی گاہکوں کو بیچا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سبزی خور کو گوشت والا کھانا پیش، قطر ایئرویز کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا

واضح رہے کہ بھارت میں سڑک کنارے فوڈ اسٹالوں میں کیڑوں اور چوہوں کے شامل ہونے کے کئی واقعات سوشل میڈیا پر رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2025 میں ویرار، مہاراشٹر میں ایک اسٹال پر زندہ سبز سانپ دیکھنے پر عوام میں خوف پھیل گیا تھا اور احمد آباد میں دیوان پانی پوری سینٹر کو کیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے سیل کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹریٹ فوڈ انڈین کھانے گول گپے گول گپے میں چوہا ویڈیو وائرل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹریٹ فوڈ انڈین کھانے گول گپے ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا