جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس پر آج کوئی کارروائی نا ہوسکی۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی کی جیل روبکار پر حاضریاں لگائی گئیں۔
ویڈیو ٹرائل سسٹم عدالت میں تاحال فنکشنل نا ہوسکا جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا کوئی گواہ بھی پیش نہیں ہوا۔ تاہم شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ آئیندہ تاریخ پر جیل اور کمرہ عدالت فعال کرنے کا حکم دیا گیا۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں کُل 119 گواہ ہیں جن میں سے اب تک 47 کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئیندہ تاریخ پر 5 گواہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کیس کی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔