سی ای او کے الیکٹرک کا استعفیٰ منظور، مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائےگی۔مستعفی سی ای او کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کےالیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا، کےالیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کےالیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مونس علوی کا نئے سی ای او کے الیکٹرک
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔