چین کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی متعدد ممالک میں نمائش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
چین کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی متعدد ممالک میں نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ:امریکہ میں چینی سفارت خانے نے چین اور امریکہ کے نوجوانوں کے لیے چینی نیا سال منانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکہ کی 20 سے زیادہ ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی کے نوجوانوں اور چینی طلباء سمیت 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب میں، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی، جس سے ناظرین کو روایتی چینی نئے سال کے ماحول کا قبل از وقت تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ اسی دن، جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں بھی پہلی مرتبہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور ثقافتی و تخلیقی مصنوعات پیش کی گئیں۔
ایونٹ میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو ایک بڑی اسکرین پر دکھائی گئی۔جنوبی افریقہ میں موجود چینی کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی، کاروباری اور تھنک ٹینکس سے وابستہ شخصیات اور مین اسٹریم میڈیا سمیت 150 سے زائد افراد نے ایونٹ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو 30 جنوری کو بوڈاپیسٹ میں “ہیلو!چائنا “نامی چائنا آئس اینڈ سنو ٹورزم پروموشن کانفرنس میں بھی پیش کیا گیا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربین الاقوامی تعلقات کے اصول شدید دباؤ کا شکار ہیں، چینی وزیر خارجہ اگلی خبرخامنہ ای کی دھمکی کے بعد ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کیلئے امید ظاہر کردی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم خامنہ ای کی دھمکی کے بعد ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کیلئے امید ظاہر کردی چین اور دنیا کے تعاون سے وافرثمرات برآمد ہو سکتے ہیں، چینی میڈیا سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار