پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض (انگلش سیکشن) میں سالانہ اسپورٹس گالا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سالانہ اسپورٹس گالا انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس گالا میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل انجینئر سعود سرور، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر جاوید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، نجم الثاقب اور ڈاکٹر شہزاد احمد سمیت طلباء کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اسپورٹس گالا انتظامات پرنسپل محمد تنویر، محمد ساجد اور ندیم اقبال اعوان سمیت سٹاف نے کیے ، جنہوں نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس گالا طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مہمانانِ خصوصی نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپورٹس گالا
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔