امریکی بزنس مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد مسجد الحرام میں پہلا روزہ؛ ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی معروف کمپنی ریڈ سی ڈیلوپمنٹ کے سی ای او جان پگانو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ مسجد الحرام میں کھولا۔
جان پگانو نے اپنے اس شاندار روحانی تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا۔
اس ویڈیو میں جان پگانو سفید سعودی لباس کندورہ اور سعودی کیفیہ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مسجد الحرام میں داخل ہو رہے ہیں۔
جان پگانو کی نگاہوں کے سامنے خانہ کعبہ اپنی پورے جاہ و جلال اور رحمتیں بکھیرتا نظر آ رہا ہے، وہ خانہ خدا کی جانب بے تابی سے بڑھتے ہیں۔
ویڈیو میں جان پگاؤ کی خوشی دیدنی تھی۔ ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار اور انتظامی عملہ بھی رہنمائی کے لیے ہر لمحہ موجود تھا۔
ویڈیو پیغام میں جان پگانو نے خادمِ حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں سعودی عرب پر خیر، امن اور برکتیں نازل فرمائے۔
أهنئ القيادة الرشيدة والشعب السعودي بحلول شهر رمضان المبارك.
Warmest wishes to the Custodian of the Two Holy Mosques, HRH the Crown Prince & the people of Saudi Arabia on the Holy Month of Ramadan. May it be filled with Allah's… pic.twitter.com/F9F7Dd7nPG — John Pagano (@JohnPagano) February 17, 2026
یاد رہے کہ جان پگانو نے اکتوبر 2025 میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے انھیں اعزازی سعودی شہریت بھی دی تھی۔
جان پگاؤ کی کمپنی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی سعودی عرب کے میگا سیاحتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جان پگانو نے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔