1975 کی فلم شعلے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں فلم کی لیجنڈری کاسٹ کو اپنے ماضی اور حال کے روپ میں آمنے سامنے دکھایا گیا ہے۔ یہ تخلیقی ویڈیو ناظرین کو جذباتی اور یادگار لمحات کی سیر کراتی ہے اور کلاسک فلم کے ناقابلِ فراموش کرداروں کو ایک نئے انداز میں پیش کرتی ہے۔

اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے اس کلپ میں فلم کے مشہور مناظر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ہیما مالنی کو اپنے یادگار کردار بسنتی کے ساتھ مسکراتے اور سیلفی لیتے دکھایا گیا ہے جبکہ دھرمیند اپنے مقبول کردار ویرو اور اپنے کم عمر ورژن کے ساتھ جذباتی انداز میں نظر آتے ہیں۔

Good to see this kind of use of AI ???????? pic.

twitter.com/9Wp8znlS7e

— AP (@ap_pune) February 12, 2026

اسی طرح امیتابھ بچن کو ان کے شہرۂ آفاق کردار جے کے مقابل دکھایا گیا ہے جو ماضی اور حال کا ایک متاثر کن امتزاج پیش کرتا ہے۔ جیا بچن بھی اپنے کردار رادھا کے نوجوان روپ کے ساتھ ایک پُرسکون اور دلکش منظر میں دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں امجد خان اپنے خوفناک کردار گبر سنگھ کے روپ میں اپنے عمر رسیدہ ورژن کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ ٹھاکر بلدیو سنگھ اور جیلر کو بھی اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیما مالنی نے دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور بچوں سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اس تخلیقی خراجِ تحسین میں فلم کے نامور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کو بھی اپنے نوجوان روپ سے ملتے دکھایا گیا ہے جو فلم کی لازوال کہانی اور مکالموں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جس کے بعد معروف فلم ساز رام گوپال ورما نے بھی اسے شیئر کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کا آخری پیغام، سنی دیول نے والد کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

واضح رہے کہ شعلے جس کی ہدایتکاری رامیش سپی نے کی بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے ریلیز کے بعد ریکارڈ بزنس کیا اور ایکشن، ڈراما، مزاح اور رومان کے امتزاج کے باعث اسے کلاسک کا درجہ حاصل ہوا۔ فلم کے کردار اور مکالمے آج بھی عوامی یادداشت کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی بالی ووڈ بالی ووڈ فلم شعلے ٹھاکر دھرمیندر شعلے گبر سنگھ ہیما مالنی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی بالی ووڈ بالی ووڈ فلم شعلے ٹھاکر شعلے گبر سنگھ ہیما مالنی دکھایا گیا ہے کے ساتھ فلم کے

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار