آسام کے وزیر اعلیٰ کی ویڈیو پر ہنگامہ، اپوزیشن نے مسلم نسل کشی کی دعوت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
بھارت میں ہندوتوا نظریے، بی جے پی کی سیاست اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ منظم ایجنڈے پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا سوچ اب محض ایک نظریہ نہیں رہی بلکہ اسے ریاستی پالیسی کی شکل دی جا رہی ہے، جس کا براہِ راست نشانہ ملک کی مسلم اقلیت بن رہی ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما مسلمانوں کی تصاویر پر فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیوار پر نصب تصویر پر “No Mercy” (کوئی رحم نہیں) کے الفاظ بھی درج تھے، جس پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔
مزید پڑھیںامریکی دباؤ کے آگے مودی کی پسپائی؟ کانگریس کے سنگین الزامات
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “نسل کشی کی دعوت” قرار دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آسام کی اس ویڈیو کو محض سوشل میڈیا مواد قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اس سے نفرت اور تشدد کو ہوا ملتی ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے یاد دلایا کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی آسام کے وزیر اعلیٰ پر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور اقدامات کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بی جے پی کی قیادت دانستہ طور پر مذہبی نفرت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی سیاست میں انتہا پسندی بڑھتی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات اور ویڈیوز نہ صرف جمہوری اقدار کے منافی ہیں بلکہ بھارت میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کے احساس کو بھی مزید گہرا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی کے مطابق رہی ہے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :