صدرِ مملکت سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات، سندھ کے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک @AAliZardari pic.
https://x.com/MediaCellPPP/status/2020913226452717939
اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ہاتھوں بہت ذلیل و خوار ہوا ہے، اور اب مزید ذلیل ہوگا! اس وقت پوری قوم کے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔ پہلے بھی ہم نے جنگ جیتی ہے اور ساری قوم ساتھ تھی۔
فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو
دہشتگردی کے خلاف اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے
دہشتگروں کیخلاف سخت اپریشن ہوگا
جو بھی سیاسی جماعت یا رہنما دہشتگردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گا رگڑا جائے گا pic.twitter.com/kfbJuAFjVw
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کی ملاقات، سندھ سے متعلق امور زیرِ غور
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال: ترجمان pic.twitter.com/uXV3FIBi0U
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا ملاقات میں
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔