کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے ملکی ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری میں موصول ترسیلات زر کے نمبرز جاری کردیے جن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بھیجے جس کی وجہ سے ملکی ترسیلات زر ایک سال میں 15.

4 فیصد بڑھ گئی۔

ملکی ترسیلات زر رواں مالی سال کے سات ماہ میں 11.3 فیصد بڑھ کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں یہ 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تھی۔

پاکستانی معیشت میں ہماری دفاعی صلاحیت کا بہت بڑا کردار ہوگا: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف

ڈیٹا کے مطابق ملکی ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 73 کروڑ 96 لاکھ ڈالر موصول ہوا، متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ 42 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ برطانیہ سے57 کروڑ 21 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور امریکا سے 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل ہوئی ہے۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملکی ترسیلات ترسیلات زر لاکھ ڈالر

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف