data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو :گوگل کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2026 کے آغاز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ناقص معیار کی ویڈیوز، جنہیں عام طور پر AI Slops کہا جاتا ہے، کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 4.

7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ اس اقدام کو یوٹیوب کی جانب سے پلیٹ فارم پر مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور اسپیم پر مبنی خودکار چینلز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ کارروائی نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل کنٹینٹ بنانے والے پلیٹ فارم Kapwing کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آئی۔ Kapwing ایک ویب بیسڈ ویڈیو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم ہے جو یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیوز بنانے، ایڈیٹ کرنے اور اے آئی ٹولز کے ذریعے خودکار سب ٹائٹلز اور مواد تیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Kapwing ڈیجیٹل میڈیا کے رجحانات پر تحقیقی رپورٹس بھی شائع کرتا ہے۔

Kapwing کی رپورٹ میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائب کیے گئے 100 ایسے چینلز کی نشاندہی کی گئی تھی جو اے آئی ٹولز کے ذریعے بڑی تعداد میں کم معیار، بار بار دہرائے گئے اور غیر تخلیقی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ چینلز انسانی تخلیقی عمل کے بجائے خودکار سسٹمز پر انحصار کر کے ویوز، سبسکرائبرز اور اشتہاری آمدن حاصل کر رہے تھے۔

Kapwing کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان 100 میں شامل کم از کم 16 یوٹیوب چینلز کو مکمل طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے یا پھر ان پر موجود تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔ ان چینلز میں CuentosFacianantes بھی شامل ہے جو کم معیار کی ڈریگن بال سے متعلق ویڈیوز بناتا تھا، اس کے علاوہ Imperiodejesus جسے ’’ایمپائر آف جیزس‘‘ کہا جاتا ہے، اور Super Cat League جیسے دیگر چینلز بھی اس کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان 16 چینلز کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز تھے جبکہ ان کی ویڈیوز کو اب تک 4.7 ارب بار دیکھا جا چکا تھا۔ اندازوں کے مطابق یہ چینلز اشتہارات اور دیگر ذرائع سے سالانہ ایک کروڑ ڈالر تک کمائی کر رہے تھے، جس سے اس کارروائی کی معاشی اہمیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

اگرچہ فہرست میں شامل کچھ بڑے اے آئی چینلز اب بھی یوٹیوب پر موجود ہیں، تاہم ان کا تمام ویڈیو مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کا یہ اقدام مستقبل میں اے آئی کریئیٹرز کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ صرف خودکار ٹولز کے ذریعے مواد تیار کرنا اب قابلِ قبول نہیں رہے گا اور پلیٹ فارم پر کامیابی کے لیے تخلیقی معیار، شفافیت اور انسانی نگرانی ناگزیر ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پلیٹ فارم رپورٹ کے کے مطابق اے آئی

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف