عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں جب کہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کیا، اس موقع پر ماہرہ کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چُوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا ۔اداکارہ کا یہ ڈانس البتہ عوام کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا بلکہ زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے۔ایک اور نے کہا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے اس انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کانسرٹ موومنٹ سے بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔