Express News:
2026-07-24@04:00:49 GMT

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا رقص؛ ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

گلوکار عاصم اظہر ہوں، لائیو کنسرٹ جاری ہو اور اچانک ماہرہ خان ان کے گانے پر اسٹیج پر آکر پرفارم کرنے لگیں تو شاید ایسا خوبصورت اتفاق شوبز کی دنیا میں کم ہی دیکھا گیا ہوگا۔

یہ حسین اتفاق میشن بازار کا  ہے جہاں ایک کنسرٹ میں عاصم اظہر اپنا مقبول ترین گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کر رہے تھے اور مداح دیوانہ وار رقص کر رہے تھے۔

ایسے میں آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ کے ساتھ چُڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ پہنے ماہرہ خان اسٹیج میں آتی ہیں اور اس گانے کی اصل کوریوگرافی رقص کو پیش کرتی ہیں۔

اسٹیج پر اپنے پسندیدہ گلوکار کے ساتھ پسندیدہ اداکارہ کو بھی موسیقی کی دھن پر رقص کرتا دیکھ کر مداح بھی رقص میں جھومنے لگے۔

ماہرہ خان کی کنسرٹ میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔

        View this post on Instagram                      

کسی نے ماہرہ خان کی خوبصورتی کے گُن گائے تو کوئی شکوہ کناں رہا کہ جتنی دلکش اداکارہ ہیں اتنی اچھی رقاصہ نہیں ہیں۔

تاہم اکثر سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت عرصے تو اچھے پرفارمرز (ماہرہ اور عاصم ) کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا