خواتین کے درمیان جھگڑا، ریسٹورنٹ میں تشدد کی ویڈیو منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-9
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ ایک خاتون عائشہ اور اس کی دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی، جب تین خواتین ان پر دھاوا بول دیتی ہیں۔عائشہ اور اس کے دوستوں کی ٹیبل پر تین خواتین آ کر گالم گلوچ کرتی ہیں، اور ایک خاتون نے عائشہ کو تھپڑ مارا، جبکہ دوسری نے ٹیبل سے پلیٹ اٹھا کر اس پر پھینک دی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون لال کپڑوں میں ملبوس تھی، جس نے عائشہ کو تھپڑ مارا، اور دوسری خاتون جو کالے کپڑوں میں تھی، نے اس پر پلیٹ پھینکی۔مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران تشدد کرنے والی خواتین کی والدہ بھی موجود تھیں اور وہ مسلسل دھمکیاں دیتی رہیں۔ جھگڑے کے بعد، متاثرہ خاتون عائشہ نے ون فائیو (پولیس مددگار) کو طلب کیا۔، لیکن پولیس کے آنے سے پہلے ہی یہ خواتین موقع سے فرار ہو گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک خاتون
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔