بنوں: فورسز کے قافلے پر حملہ‘ لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید‘5 دہشت گرد ہلاک,ڈی آئی خان میں خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-01-22
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے ا پنے قافلے پر حملے کو ناکام بنا کر 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 فروری کو ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے قافلے کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، کارروائی علاقے میں خودکش بمبار سمیت خوارج عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بارود سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو سیکورٹی فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک کر اس کے مذموم عزائم کوناکام بنا دیا، خوارج کی جانب سے حملے کا مقصد بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اگلے گروپ کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز ،سپاہی کرامت شاہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اپنی جرات مندانہ قیادت کے باعث معروف تھے اور اگلے مورچوں سے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔بیان کے مطابق خوارج عناصر ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے افغان سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغان طالبان حکومت ایک بار پھر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔علاوہ ازیں صدرآصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی قوم کا سرمایہ ہے۔انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کے لیے دعا کی اور کہا کہ عزم ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے، قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراعظم سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر جو بڑے نقصان سے بچایا، عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو سلام۔علاوہ ازیںسیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے، بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔علاوہ ازیںمحکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا ڈیرہ ریجن نے مصدقہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی بروقت کارروائی میں شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خودکش حملہ آور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ شیخ یوسف خیمہ بستی میں ایک جوان العمر خودکش حملہ آور خاتون موجود ہے۔اطلاع پر سی ٹی ڈی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز (SWAT) نے چھاپا مار کر متذکرہ مقام پر ایک جوان العمر لڑکی کو پا کر پوچھ گچھ کرنے پر خاتون نے اپنا نام مسماۃ (ز) بتلایا اور کہا کہ وہ عرصہ دراز سے خارجی کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی تربیت میں رہی جو اب مر چکا ہے۔مبینہ خاتون خودکش حملہ آور نے مزید بتلایا کہ وہ کالعدم تنظیم کی رکن ہے اور اس نے حالیہ دنوں میں خودکش حملے کیلیے رضامندی ظاہر کی تھی جس کیلیے خودکش جیکٹ اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنا تھی۔خاتون کے خیمے سے ایک عدد کمانڈو بیگ بھی ملا جس میں پستول بمعہ کارتوس، پرفیوم جو بارود کی بو کو اپنی خوشبو میں جذب کرے، 2 موبائل فون جس میں کالعدم تنظیم سے رابطے وغیرہ تھے، پاور بینک اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ان انکشافات کے بعد مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو باضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے منتقل کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل اف پولیس ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی ٹیم کی کامیاب اپریشن کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی ذہن سازی سوشل میڈیا اور انکرپٹڈ ایپس کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے مقامی اور سرحد پار موجود شدت پسند ہینڈلرز کے درمیان رابطوں کے شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی: بنوںمیں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی فائل فوٹو
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون خودکش حملہ ا ور فتنہ الخوارج کے سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے کی جانب سے کرتے ہوئے گل بہادر کے مطابق فورسز کے خوارج کے کے خلاف نے کہا کہا کہ کر دیا
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔