2025-04-25@06:44:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2740

«پنجاب اور کراچی»:

    کراچی: شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے  36  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ موسمیاتی ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد...
     تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان...
    وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ ڈمی تنظیمیں نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی...
    کراچی:  ڈیفنس پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈی ایچ اے میں معروف بلڈر اور پراپرٹی ڈیلر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم احتشام، متاثرہ شخص امین الدین کے بیٹے کا قریبی دوست نکلا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے 16 اپریل 2025 کو انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ کال کے ذریعے معروف بلڈر امین الدین سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی بھتہ خوروں سمیت مزید 51 مشتبہ افراد گرفتار میٹرول میں بیگ سے 3 دستی بم برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شخص امین الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم...
    کراچی: کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی...
    کراچی: شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ...
    کراچی کے علاقے شریف آباد میں 3 سال کا بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع دیے بغیر بچے کی تدفین بھی کردی گئی۔ بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کی والدہ نے دوسری شادی کی ہے، بیٹا پہلے شوہر سے تھا۔ اہل محلہ نے بتایا کہ بچے کی ماں اور سوتیلا باپ اس پر اکثر تشدد کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات بچے کی حالت خراب ہونے پر پہلے نجی اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں بچے کے بارے میں سیڑھیوں سے گرنے کا بتایا۔ پولیس کے مطابق بچے کے انتقال پر اس کی تدفین کردی گئی...
    کراچی کے تھانہ صدر میں ڈاکٹر امتیاز احمد کی جانب سے  ڈاکٹر عمر سلطان، ڈاکٹر شاہد علی اعوان اور ڈاکٹر وقار عمرانی امیت 30 سے 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی درج ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 اپریل کو وہ جناح اسپتال کے او پی ڈی کمپلیکس میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اس دوران مذکورہ ڈاکٹروں سمیت 30 سے 35 افراد او پی ڈی میں داخل ہوئے اور او پی ڈی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر امتیاز احمد نے بتایا کہ ہم نے جواب دیا کہ ہم او پی ڈی بند...
    کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔ مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا...
    سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے اس کو...
    میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، اس ملک کی سیاسی جماعتیں اور نظام جب تک آئین کے تحت نہیں چلے گا، اس وقت بہتری نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے، اس کو کسی کی...
    ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے، کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نئی کینالز نکالنے کے تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیئے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جا رہی ہیں، جبکہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کیلئے اسٹاک لینا...
    کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ...
    کراچی: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے...
    ویب ڈیسک :  کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے یعنی جہازوں کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے...
    ---فائل فوٹو متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔ کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاریمتنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری...
    —فائل فوٹو متنازع نہروں کے خلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔سندھ بار کونسل کی صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کے باعث وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت اور انیکسی بلڈنگ کے دروازے بند کر دیے۔ نہروں پر احتجاج، 800 ٹینکرز پھنس گئے، سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہکراچی دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر... وکلاء نے سائلین اور سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کر دیے گئے۔وکلاء نے کینالز کا معاملہ حل ہونے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
    کراچی(اوصاف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کو تازہ ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) کراچی نے انصاری کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ میں 1.25 بلین روپے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام انصاری کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ممکنہ ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔ ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ Post Views: 3
    کراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔ طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Post Views: 1
    اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔ نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس...
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع تھانے پر بدھ کی شب اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب مبینہ طور پر مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ وکلا اور طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے چار طالبعلم زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ڈکیتی کی اطلاع پر تین نوجوانوں کو موٹرسائیکل پر چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ مزید پڑھیں: سربند تھانہ حملہ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے آئی جی کے پی  پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جس...
    کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ  10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے...
    اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں...
    جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل...
    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے. پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے. کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی بی اے کراچی مین کیمپس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ طلبہ کا ایک خصوصی سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو پاکستان کے موجودہ چیلنجز، قیادت، گورننس، اور...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر ختم ہوگئی ہے .تاہم یہ کل سے سندھ کے دیگر حصوں میں شدت اختیار کر سکتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے اور اس کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر طویل اور شدید ہورہی ہیں جو ان طبقات کو زیادہ متاثر کر رہی ہیں جن کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے وسائل محدود ہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز خبردار کیا تھا کہ کراچی میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔تاہم آج محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
    کراچی: نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں...
    کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔  رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ  حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم  کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ...
    کراچی: گرمی کی لہروں کے دوران ہونے والی اموات کے حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد پایا گیا ہے۔ اموات کے اعدادوشمار سرکاری سطح پر چھپائے جاتے ہیں اور گرمی سے ہونے والی اموات کو اسپتال میں brought death کہا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ یہ اموات گرمی سے ہوئی ہیں۔ ادھر محکمہ صحت ہیٹ ویو کا سرکلر جاری کرکے اپنی جان چھڑا لیتا ہے، محکمہ صحت اور حکومت سندھ دونوں ہیٹ مینجمنٹ پلان جاری کرتے ہیں جس میں ایمرجنسی الرٹ کا لفظ استعمال کر کے دونوں ہی اپنی جان چھڑا لیتے ہیں، لیکن حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی طور پر اس حوالے سے کوئی اقدامات دکھائی نہیں...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جب مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں انضمام کا اعلان کیا تھا تو میں نے کہا کہ یہ انضمام غیر فطری ہے، آج بھی مصطفیٰ کمال، خالد مقبول اور فاروق ستار کے کارکنان الگ الگ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں ہمارا احتجاج کراچی کے شہریوں کے ساتھ صوبائی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف تھا، ہمیں آگے بڑھنے سے کون روکتا ہے، یہ میں مناسب وقت پر بتاؤں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ضلع...
    کراچی: شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں...
    کراچی: کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے منشیات فروشوں کے رابطے افریقی منشیات فروشوں سے جاملے، شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، کراچی میں 18 ہزار سے 25 ہزار روپے گرام تک فروخت ہونے والی کوک نامی منشیات  کی ترسیل سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان نے منشیات سے جڑے نیٹورک کے راز فاش کردیے۔ فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد شہر قائد منشیات فروشوں کے شکنجے میں کراچی...
    — فاائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
    کراچی: لیاقت آباد اور عزیز آباد کے علاقوں میں بجلی ستائے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ، مظٓاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور شدید نمعرے بازی کی۔  تٖفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران ، شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری بلبلا اٹھے ، شدید گرمی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہر کے بیشتر علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر تین ہٹی کے قریب مکینوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر کے ٹائر جلائے اور حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے...
    اسلام آباد  (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہو رہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔  انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند...
    کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش...
    کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ...
    کراچی: سپرہائی وے وزیر گوٹھ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو ابدی نیند سلا دیا اور مقتول کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت 28 سالہ غنی کے نام سے کی گئی اور لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایکسپریس کو مقتول کے چچازاد بھائی برکت علی نے بتایا کہ غنی دنبہ گوٹھ کا رہائشی تھا جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اس نے کچھ عرصہ قبل نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ غنی صبا سینما کے قریب پارٹس بنانے...
    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ  سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہی۔ پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ  فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔
    ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا خطاب فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا خطاب فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جامعہ اردو کراچی میں...
    ریلی سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ، لبنان، یمن و شام پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ایم ایس سی بلاک تک نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس...
    کراچی: گلشن معمار میں ڈمپرز کی ٹکر سے کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔ کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری...
    واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔ ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کیلئے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔ پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔ ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ...
    کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید...
    کراچی چیمبر نے متنازع نہروں کے خلاف پانچ روز سے سندھ اور پنجاب بارڈر پر جاری دھرنے اور شاہراہوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے دھرنوں کے باعث اہم شاہراہ کی بندش اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بر وقت منزل تک نہیں  پہنچ رہیں جبکہ روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔ کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ  دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور...
    صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی...
    سندھ کی وکلا کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر صوبے کی بندرگاہوں کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری ایڈووکیٹ حسیب جمالی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کا افتتاح تو کردیا مگر عوام کے بارے میں نہیں سوچا لہٰذا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ہم اس احتجاج کے درائرہ کار کو وسیع کریں گے اور اس حوالے سے بندرگاہوں کو بند کرنے کے معاملہ بھی زیر غور ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز...
    فائل فوٹو۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔  نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔  عدالت نے سماعت 13 مئی تک...
    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس پریزنٹر جو اکثر پاکستانی ثقافت کو سراہتی ہوئی نظر آتی ہیں کراچی کی مشہور نلی بریانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ نے ساتھی میزبان سے پوچھا کہ انہیں پاکستان میں کیا چیز ٹرائی کرنی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نلی بریانی ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔ آسٹریلوی پریزنٹر کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں تو انہیں وہاں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد بھی  جمع ہو گئی جو ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔ ایرن ہالینڈ نے دکانداروں سے پوچھا کہ وہ بریانی کیسے بناتے...
    ہارون اختر خان — فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیامعاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں...
      کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا، یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے، آج صبح وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی، کراچی میں وکلا برادری نے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا...
    کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔ تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔ تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔ مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔   View this post on...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری...
    کراچی:  شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل  میں لائی جائے گی۔
    اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکوؤں نے پیر کی شب مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوپہر میں اسی تھانے کی حدود گلشن حدید میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار شوروم کا مالک جاں بحق ہوا تھا اور اس قتل کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے تک نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا تھا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز 3 فلٹر پلانٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی دوسری واردات کے دوران مزاحمت پر 33 سالہ اویس احمد کو فائرنگ کر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کنگز نے زلمی کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، خوشدل شاہ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اہم جیت دلادی۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز...
    پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔ نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔ بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔ حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران...
    اسلام آباد (  نیوزڈیسک)پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف۔ پشاور زلمی نے 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ بابر اعظم 46،محمد حارث28 اور جوزف نے 24رنز بنائے ۔ حسین طلعت 18،ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بناسکے۔ مچل اوون 5، صائم ایوب 4 اور عبدالصمدنے 2 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ مزید پڑھیں :’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ  2 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،...
    کراچی : حج آپریٹرز نے 67 ہزارعازمین کو کوٹے کے تحت اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ حج آرگنائزر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج ٹور آپریٹر زعیم اختر صدیقی نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے، اور حج آرگنائزر نے وقت پر تمام واجبات کی ادائیگی کر کے انتظامات مکمل کر لیے تھے، تاہم عین وقت پر ہزاروں درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ بحران ٹور آپریٹرز کی غلطی سے پیدا ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا کل حج کوٹہ 1,79,210 ہے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری پر پہنچ گیا۔ گلستان جوہر گرم ترین علاقہ رہا، درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرات 41 ڈگری سے زاید ریکارڈ کیا گی۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں سورج سوا نیزے پر آ گیا، آج درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ شہر کا گرم ترین علاقہ گلستان جوہر رہا، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں ماڑی پورمیں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدید لہر...
    کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے۔ کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہوگئے ہیں، شہر کا موسم گرم ہوتے ہی مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے۔ سیکڑوں جلدی امراض کے مریضوں نے اسپتالوں کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب جناح اسپتال میں بھی اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جہاں 22 بستروں پر مشتمل ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس وارڈ میں گرمی کی شدت سے متاثر مریضوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔ انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں قائم...
    احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امام یہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق تقوی اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں...
    سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (منگل ) نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی حمزہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کا شمار پاکستان کی اعلی عدلیہ کے باوقار اور اصول پسند ججوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات کا آغاز کیا اور 2009 میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے، جس پر انہیں...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام...
    عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں...
    اسکرین گریب کراچی کے رہائشی 80 سالہ سعید مسعود عثمانی نے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔سیعد مسعود عثمانی نے صحت کو لاحق سنگین مسائل کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالبِ علم و استاد سعید عثمانی نے حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ سعید مسعود عثمانی نے بتایا ہے کہ انہوں وفاقی اردو یونیورسٹی سے ابلاغِ عامہ میں ہی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک، سانس لینے میں دشواری، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے جیسے متعدد صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اپنے شوق کے لیے...
    کراچی: اتوار کی چھٹی بھی نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کیلیے 32 ہزار تماشائیوں والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد شائقین موجود تھے۔ اسلام آباد کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے اور فرنچائز کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے رہے۔ نسیم شاہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اداکار سعود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب...
    بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ Post Views: 3