2025-05-16@15:18:28 GMT
تلاش کی گنتی: 13280

«پین سے»:

    سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔  ترجمان سٹیٹ بینک نور احمد نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا پر سٹیٹ بینک سے منصوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے۔یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔   ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں۔ نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اسکی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔  آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش پر بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت جاری ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ میں کمی آنا واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور اب تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تصدیق کر دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ جب کہ حکومتی پیشکش اور بانی عمران خان کی...
    تیل کمپنیوں کے منافع اور ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ میں اضافے کا معاملہ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمپنیوں کا منافع بڑھانے سے متعلق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس کردی ۔ وزارت اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے ڈیجیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل کمپنیزنے ڈیجیٹائزیشن کاسٹ کیلئے منافع بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر ایک روپیہ تیرہ پیسے اور...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر  جوز موجیکا      کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر  اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ  اور یوراگوئے کے عوام  سے دلی  تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے  معروف رہنما تھے   جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا  اور  یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ  صدر موجیکا کو  بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی  میں انہوں نے   طویل عرصے...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے تحت چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے جنوبی کوریا کے صوبے جیجو میں ایپک تجارتی وزراء کے اجلاس میں شرکت کے دوران چین اور ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ڈی ای پی اے) کے اراکین کے درمیان وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای پی اے ورکنگ گروپ میں شامل ہونے کے بعد سے تنظیم کے اراکین کے ساتھ چین کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے، بین الاقوامی اعلیٰ معیاری اقتصادی اور تجارتی قواعد کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و...
    ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سائبر سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے پیش نظر تمام کمپنیوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بہترین عالمی طریقہ کار فوری طور پر اپنائیں تاکہ اپنے ڈیٹا، نیٹ ورک اور کاروباری ساکھ کو نقصان سے بچا سکیں۔ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں کا آپریشن متاثر ہو سکتا ہے، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور اداروں کی ساکھ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
    پاکستان نے مسقط میں ہونے والی 10ویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اردن کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کا کانسی کا تمغہ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی کوششوں اور غیر روایتی کھیلوں میں ایک بڑا کارنامہ ہے۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت پر بھی شاندار فتح حاصل کی تھی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے اردن کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مزید پڑھیے: چھٹی ایشین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمام تر دعووں کے باوجود ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا...
    پشاور ( نیوز ڈیسک) ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر پھردھاوا۔ ایم پی اےفضل الہیٰ نے زبردستی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز چالو کرا دیے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم پی اے حلقہ نیابت کے عوام کے ہمراہ پیسکو کیخلاف نکل آئے۔ زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے سسٹم اوورلوڈ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل۔ سپلائی معطل ہونے سے پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ سیکڑوں مظاہرین کا پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈسٹیشن کا گھیراؤ ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ واجبات کی عدم...
    قومی ایئر لائن پی ائی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سالوں سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی پی آئی اے کے ایک سال میں کتنے اخراجات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کیے۔ پی آئی اے کے سال 2024...
    سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں 15.9 ارب روپے کی مجموعی لاگت کے پانچ منصوبے شامل ہیں۔سی ڈی ڈبلیو پی، جس کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا، نے پانچ دیگر منصوبوں کی سفارش کی، جن کی مالیت تقریباً 127.1 بلین روپے ہے، حتمی غور و خوض اور منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے منصوبوں میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان، اسلام آباد کے 1.5 بلین روپے سے زائد مالیت کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر، شہری سیلاب، خشک سالی، موسمیاتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کا یوم تشکر قومی غیرت، دفاع اور آئین کی بالادستی کا دن ہے۔ پاکستان نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک شاہینوں نے 6 بھارتی طیارے گرا  کر پیشہ وارانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خان صاحب نے جیل میں رہ کر بھی مودی کو للکارا۔ جے-10C طیاروں کی شمولیت خان صاحب کی دوراندیشی کا ثبوت ہے۔ خان صاحب کے دور میں دفاع مضبوط اور  طاقت کا توازن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا...
    تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کیا، جب کہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد دیگر اہم قانون سازی بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی نے تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025 اور پاکستان شہریت بل 2024 کو بھی منظوری دے دی۔ دونوں بل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیے۔ پاکستان شہریت بل کے تحت شہریت ایکٹ کی سیکشن 14A اور سیکشن 4 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے منظور کیا گیا۔ بل فرح ناز اکبر نے پیش کیا، جب کہ وفاقی...
    دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ پولیس...
    پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز نے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ۔ پرتگالی فٹبالر مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹار فٹبالر نے 12 ماہ میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے۔ باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ چوتھے اور لیونل میسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ میسی کی آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔ Post Views: 5
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے، یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے...
    قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں بجٹ سے متعلق اہم انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔اس کے بعد، فرحہ ناز اکبر نے ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بل کی شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ ایف بی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تشکر پر سینیٹ اجلاس میں ارکانِ سینیٹ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اپنے دوست ممالک پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنی بہادر افواج اور میڈیا پر ناز ہے جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دشمن کا مقابلہ کیا۔سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر بڑا غرور تھا مگر ہماری پاک فضائیہ نے ایک رات میں یہ غرور خاک میں ملا دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب جنوبی ایشیا کے افق پر ایک نیا باب رقم ہوا، جب دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی تاریخی فضائی جھڑپ نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اس جھڑپ میں پاکستان کی فضائیہ نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی، اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس معرکے میں بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے، جن میں ایک جدید رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ مقابلے کے دوران پاکستان نے صرف 42 جنگی طیارے تعینات کیے، جب کہ بھارت کی جانب سے 72 طیارے فضا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پراگریس ہے۔ 6 اکتوبر کا وقوعہ ہے، چھ ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن چالان پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا عبوری چالان تو پیش کردیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر کو...
    نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیرملکی کوہ پیما جان سے گئے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔ 45 سالہ سبھراتا گھوش نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (8،849 میٹر اور 29 ہزار 32 فٹ) سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ہیلری اسٹیپ پر دم توڑ دیا۔نیپالی ٹریکنگ کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق وہ نیچے آنے سے انکار کر رہے تھے اور اسی دوران چل بسے۔ ہیلری اسٹیپ ’ڈیتھ زون‘ میں واقع ہے یہ وہ علاقہ ہے جو 8،000 میٹر سے بلند ہوتا ہے، جہاں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اور انسانی جسم طویل وقت تک...
    لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف  کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے...
    بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خانعلیمہ خان نے کہا عمران خان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے چیئرمین...
    — فائل فوٹو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فاطمہ...
    قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔انکم ٹیکس ترمیمی بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا، اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد دیگرقراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔یہ قرارداد ن لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی۔قومی...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو  پیش کیوں نہیں کررہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبداللطیف سمیت 4 ملزم گرفتار ہیں۔ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزم اشتہاری...
    دنیا ہر دور میں تبدیلی کے عمل سے گزرتی رہی ہے اور ہر دور میں تبدیلی کے مختلف ذرائع رہے ہیں۔ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو تبدیلی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ہے، جس نے تبدیلی کی رفتار کو تیز کیا تو مصنوعی ذہانت (AI) نے اُسے تیز تر کردیا ہے۔ ہماری زندگی، کام کاج، رہنے سہنے، تعلیم، معاشی و پیشہ وارانہ ترقی اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی میں بھی جدید ٹیکنالوجی انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے۔ پاکستان میں کچھ نجی کمپنیاں صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور اپنی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہیں، جس کی ایک نمایاں مثال پاکستان کی واحد نجی پاور یوٹیلیٹی کے۔ الیکٹرک کی...
    آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے خلاف 6 اور 7 مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کے لئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کے لئے دعوت نامے ارسال کئے ہیں جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل...
    ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آپریشن  ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔  حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر آج پورے ملک کی طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  لاہور میں بھی یوم تشکر ملی جوش و جذبےسے منایا گیا جس میں  سیکیورٹی فورسز اور عوام کو "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ "اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ  اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ڈینز، تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور پروفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کا اس...
    فوٹوز — اسکرین گریب صدرِ مملکت آصف علی ذرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر آصف علی ذرداری نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر عزیزوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کےلیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیری اطلاعات عطا...
    کٹھمنڈو : دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر دو کوہ پیما ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق بھارت اور فلپائن سے تھا۔ یہ رواں مارچ تا مئی سیزن کی پہلی اموات قرار دی جا رہی ہیں۔ 45 سالہ سبراتا گھوش، جو بھارت سے تعلق رکھتے تھے، جمعرات کے روز ہلری اسٹیپ کے قریب اپنی چوٹی سر کرنے کے بعد نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔  نیپالی کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق، ان کی لاش کو بیس کیمپ لانے کی کوششیں جاری ہیں، اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ دوسری جانب فلپائنی کوہ پیما فلیپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور بدھ کی رات ساؤتھ کول کے...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر کی گئی مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2 مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق متعلقہ جج غیر ضروری جلد بازی اور قانونی معاملات کا مشاہدہ کئے بغیر کیس چلا رہے ہیں۔  فیصلہ کے مطابق  مدعی مقدمہ کے وکلاء اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، عدالت کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ کا خط بھی پیش کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات کو...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے دباؤ ڈال جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھارت واپس جانے اور ٹورنامنٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو میرا جواب "نہیں" ہوتا کیونکہ زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، کسی پر بھی اس کیلئے زورزبردستی نہیں کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کیا آئی پی ایل نہ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو جرمانہ ہوگا؟ مچل جانسن نے کہا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے، یہ ملک اور سسٹم کے لئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس، شہریت، سول سرونٹس اور ملزمان کی حوالگی سے متعلق ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔ ایوان نے پاکستان شہریت ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پیش کیا۔ ملزمان کی حوالگی سے متعلق ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ میرے لئے تیل کا صرف ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشل ایجوکیشن، ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر، معدنیات، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق: اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسٹیٹسٹیکل آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)، ایل ڈی اے، ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینئر اکاؤنٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں ریسرچ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کے لیے  اجازت مانگ لی۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال اور نمل کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔ لہٰذا دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔ دوران سماعت  عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یو م تشکر منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، جہاں انھوں نے شہید اسکواڈرن لیڈر کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان...
    پشاور: ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے۔  عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں  اور ہم مان جائیں۔ شیخ وقاص...
    ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025ء سے کرنسی نوٹوں پر پین سے لکھی گئی تحریر والے نوٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔  سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔  سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا ہے، یکم جولائی 2025سے جس نوٹ پہ پین کی لکھائی موجود ہوئی وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ  مرکزی بینک کے اعلامئے...
    اسلام آباد: یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور...
    قیصر کھوکھر : محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون تیار کر لیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ اگلے بجٹ میں یہ سکیم شامل کرے گا۔ محکمہ آرکائیو حکام کے مطابق ای لائبریری منصوبے پر 93 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ میں جمع کرا دیا ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ اگلے بجٹ میں یہ سکیم شامل کرے گا۔ ای لائبریری کے تحت تمام کتب اور رسائل آن لائن کر دیئے جائیں گے، جس سے شہری آن لائن بھی کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ Ansa Awais Content Writer
    اسکرین گریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ یلغار ہے جاری کر دیا جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، مسلح افواج کی قربانیوں اور اتحاد و استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔حسنین علی پراچہ کی آواز میں گایا گیا یہ ولولہ انگیز نغمہ ہر اس جوان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے جو سرحدوں پر، میدان جنگ میں یا پس پردہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔ یہ نغمہ آئی ایس پی آر کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جذبات انگیز کیپشن کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس میں قوم کو پیغام دیا گیا کہ وہ ثابت قدمی، قربانی اور مادر وطن سے وفا کے جذبے کو...
    پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، بجٹ پر کام جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، بھارتی حملے میں معصوم اوربے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن پر کاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...
    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے مچل اسٹارک نے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی کا بتایا ہے۔ مچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے۔ ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات...
    اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر ٹیکس اہم کردار...
    حکومت نے رات گئے  آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،عوام پیٹرول کی قیمت  کے ریلیف سے محروم رہی ۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی، وہ پوری نہ ہو سکی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی...
     اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے بھرپور دفاع کیا اور مغربی محاذ پر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گوریلا ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گوریلا ہتھکنڈوں میں ویرانی میں بس پر حملہ اور ٹرین کو نشانہ بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اور بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت بھی ہیں۔ بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر خیبرپختونخوا بھی بھیجتے ہیں۔ جبکہ بھارت دہشت گردوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے۔ جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ پاکستان کی امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں اور مخصوص اشیاء پر زیرو ٹیرف کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کے کی...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے 63 پیسے فی لٹر برقرار  ہے جبکہ ڈیزل کی2 روپے فی لٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لٹر مقرر  کی ہے۔مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی کا بتادیا ہے ، فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ میچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور میچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا...
    اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔ سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ اگر بھارت سمجھتا ہے وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔ بھارت اندرونی معاملہ قرار دے کر بھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر...
    حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی...
    معرکہ حق کے آپریشن" بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" میں افواج پاکستان کی بھارت کو دھول چٹاکر شاندار کامیابی اور عظیم تاریخی فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر  پر اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت کا پیغامصدر مملکت آصف زرداری نے بھی یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم...
    یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر ہماری آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔ یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو...
    ایک انٹرویو میں سابق صدر آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ انہوں...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور نہیں کرسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل قوانین کے تحت اگر کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسا کہ جنگ، قدرتی آفات یا پھر سیاسی بدنظمی کی صورت میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور اسکے کیلئے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزز کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان پر شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں واپسی کو خطرہ سمجھتے ہوئے واپسی سے انکار کررہے ہیں جبکہ دیگر بورڈز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والے یوکرین-روس امن مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں رکھتے اور امن مذاکرات سے پیش رفت کے لیے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات ضروری ہے۔ یوکرین جنگ: پوٹن ترکی میں امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے روبیو نے جنوبی ترکی میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ہم یہاں کوئی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں جب تک کہ صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن...
    لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف نو مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مختلف سات مقدمات کا سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جیل ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شادمان تھانے میں درج مقدمات، جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملے سمیت مجموعی طور پر7 مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس تھانہ شادمان میں درج پولیس کی گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات پر مبنی 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم  شہباز شریف نے  یوم تشکر کی مناسبت سے قوم کے نام خصوصی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ غیرت مند اور باوقار قوم کی فتح ہے۔ پوری قوم  دشمن کیخلاف بُنیان مرصوص کی مانند ہے؛ صدر مملکت صدر مملکت آصف علی زرداری  نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے يوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا جبکہ علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا۔اس دوران تحریک انصاف کا تمام سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا۔ علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے۔ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے زیادہ متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔جب ڈرونز گر رہے تھے، مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کیخلاف 6؍ اور 7؍ مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کیلئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق، متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کیلئے دعوت نامے ارسال کیے ہیں، جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔ جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6؍ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ اس فضائی لڑائی میں پاکستان کے 42؍ مقابلے میں...
    صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان  مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا...
    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جسے بعد میں انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا بلکہ سرِعام وضاحت بھی دینا پڑی۔ کنگنا رناوت کی یہ پوسٹ اس خبر کے رد عمل میں تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بھارت میں پروڈکشن یونٹ قائم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا موازنہ کیا تھا۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری...
    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ شہداء کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب پولیس ملکی بقاء و سالمیت کیلئےافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر سی پی او سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر منا رہے ہیں، بھارتی جارحیت کیخلاف افواج پاکستان نے اپنی شاندار کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو پنجاب پولیس کی جانب...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے...
    پاکستان میں یو پی ایس بیٹریز کی بنیادی طور پر 3اقسام دستیاب ہیں۔ جن میں لیڈ ایسڈ بیٹریز، جیل بیٹریز اور لیتھیم آئن بیٹریز شامل ہیں۔ لیڈ ایسڈ بیٹریز (Lead-Acid Batteries): یہ یو پی ایس کے لیے سب سے عام استعمال ہونے والی بیٹریز ہیں۔ یہ نسبتاً سستی اور قابل بھروسہ ہوتی ہیں۔ لیڈ ایسڈ بیٹریز کی دو اہم ذیلی اقسام ہیں: سیلڈ لیڈ ایسڈ بیٹریز (Sealed Lead-Acid Batteries): یہ مینٹیننس فری ہوتی ہیں اور ان میں ڈسٹلڈ واٹر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ فلوڈڈ لیڈ ایسڈ بیٹریز سے قدرے مہنگی ہوتی ہیں لیکن بہتر کارکردگی اور لمبی عمر فراہم کرتی ہیں۔ فلوڈڈ لیڈ ایسڈ بیٹریز (Flooded Lead-Acid Batteries): ان میں باقاعدگی سے مینٹیننس کی ضرورت ہوتی ہے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔...
    فاران یامین: بھارت کے خلاف پاکستان کی بڑی فتح، جنگ کے میدان میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بڑی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،  پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر فضا میں بلند کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ یوم ِ تشکر پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات، صدر...
    صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بھی ’بہت زیادہ تجارت‘کریں گے پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے ۔ جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت...
    عمران خان کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم...
    میں نہیں چاہتا کہ آپ بھارت میں ڈیوائسز تیار کریں، اور انہیں امریکی خریدیں امریکا میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،امریکی صدرکا ایپل کے سی ای او پر زور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایپل انک‘ کے ٹم کوک سے کہا ہے کہ ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت میں پلانٹس لگانا بند کریں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی چین سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ اندرونی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹم کوک کے ساتھ ایک چھوٹے سے مسئلے پر بات کی، وہ قطر کے سرکاری دورے کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ...
    ایک منحوس تصویر کی نقاب کشائی اور اہم پیغام
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء ) حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے باوجود پٹرول سستا نہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مئی کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے سستا کر دیا گیا۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل بھی 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیے گئے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے مقرر کر دی گئی...