2025-10-10@03:06:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1062
«کراچی کے علاقوں کے عجیب نام»:
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں IDA RIEU ہائر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے...
کراچی: مون سون سسٹم کے اثرات کے تحت شہر قائد کے چند علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤں کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش حالیہ سسٹم کے اثرات اور سمندر کی نچلی سطح کے...
تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرکرہلاک ہوگیا۔لیاری ندی میں گرنے والی شخص کی تلاش میں کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کےدوران ایک اورشخص کی کئی روز پرانی لاش بھی لیاری ندی سے نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو...
کراچی کے علاقے بن قاسم میں نجی کمپنی میں سیفٹی ٹینک کی صفائی کے دوران دو خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی میں قائم میں ٹینک کی صفائی کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ...
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں...
آج بدھ کے روز کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی مجموعی صورتحال کے مطابق بدھ کے روز سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے لسبیلہ، ساحل...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم اس وقت شہر کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے اسپیلز بھی متوقع...
کراچی: کراچی میں جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکار بھی ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر،...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اسی سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور ٹریفک روانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آمنہ جنید موتی بنت محمد جنید رول نمبر 51041 نے ٹوٹل 1100 میں...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، کلفٹن کے پوش علاقے باتھ آئی لینڈ میں اوگرا (OGRA) کے ڈائریکٹر سندھ جی ایم شاہین کو لوٹ لیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی ایم شاہین دیگر اوگرا اسٹاف کے ہمراہ اپنے دفتر کے باہر موجود تھے۔ دو...
ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب 18 سالہ نوجوان علی حیدر ولد اعجاز حسین سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کی تلاش شروع کی تھی۔ تاہم، اندھیرے کے باعث...
لانڈھی میں گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق جبکہ دوسرا شہری بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر واقعے سونا بریڈ کمپنی کے قریب گٹر میں صفائی کے کام کے دوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا۔ ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے...
کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر کی صبح ہونے والی بارش کے بعد بدھ تک مزید شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے سینئر افسر انجم نذیر ضیغم کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں کیونکہ گہرے ڈپریشن کا مرکز اس وقت تھرپارکر...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت...
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اسی طرح قیوم آباد، محمود...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو...
کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 ستمبر تک صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار...
لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں بادلوں کا راج لاہور کے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، مال روڈ، سول...
کراچی: کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہفتے کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید...
کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں قانون کا طالب علم خالد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا مقتول خالد، جو پی این ٹی کالونی کا رہائشی اور قانون...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی...
کراچی: شہر قائد میں صفورا سعدی گارڈن سائٹ سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس...
کراچی: سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے مضافاتی علاقوں گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور موٹر وے ایم 9 پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشن معمار اور...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس...
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔...
اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسی کردیں۔ کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری امور انجام دینے والے ملازمین کے لیے بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے...
کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضیاء الدین روڈ پر جاری سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا اچانک دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو نے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق...
کراچی میں پولیو کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ شہر کے تمام سات اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو شہری صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 78 ماحولیاتی نمونے...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے فقیرا گوٹھ کا محاصرہ کرتے...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع...
کراچی: مون سون سسٹم کے اثرات شہر کی فضا پر بدستور برقرار ہیں۔ ہفتہ کی صبح نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو...