کراچی، تیز رفتار رکشا الٹنے سے خاتون جاں بحق، نوعمر ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی نہیں، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔
کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ہیڈ محرر تھانہ شارع نور جہاں ندیم سجاد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمان کو حراست میں لیا اور رکشا تھانے منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 26 سالہ عقیلہ حسن شبیر کے نام سے ہوئی جو بفرزون سیکٹر 16 کے بی آر کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔
انہوں ںے بتایا کہ ڈرائیور 6 سیٹر رکشا ایم 55 چلا رہا تھا جن کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس ہے اور نہ ہی رکشے کے دستاویزات ہیں۔
حادثے کے حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے ڈرائیور کی عمر 17 سال کے قریب ہے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا اور وہ بغیر لائسنس کے رکشا چلا رہا تھا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کے پاس
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔