ملتان: بس اسٹینڈ پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا 1 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملتان میں بس اسٹینڈ پر صفائی کرنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو گزشتہ رات 4 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کیس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے مطابق زیادتی کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ورکشاپ کے باہر پھینک دیا گیا، ہوش آنے پر اس نے بس اسٹینڈ آ کر اسٹینڈ کے منیجر کے نمبر سے پولیس کو اطلاع دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی بس اسٹینڈ
پڑھیں:
لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-12
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری واقعہ کے حوالے سے تفتیش میں پیشرفت، ایک ملزم گرفتار، ATCعدالت سے 7یوم ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر لطیف آباد کریکر فیکٹری واقعہ کے مقدمے کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں، مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر باقاعدہ طور پر SHO جی او آر انسپکٹر مظہر سومرو کے سپرد کی گئی تھی، جنہوں نے تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے جوابدار شکیل ولد یوسف پڑھیاڑکو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 حیدرآباد میں پیش کیا، جہاں سے عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس اس مقدمے کی تفتیش شفاف، پیشہ ورانہ اور ہر پہلو سے مکمل کر رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔