ویب ڈیسک: سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معذرت کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کےحق میں ہے، ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہیے، کوئی کرپشن نہیں کوئی مالی فائدہ نہیں اثھایاگیا، پھربھی سزا سنادی گئی، اس فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مزاکرات کےحق میں ہیں، ہمارے مذاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں، مذاکرات ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ 

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ

سابق صدر نے کہا کہ مجھے ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا ہے۔ میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معزرت کرلی، میں دعوت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں خود تبدیلی لانی چاہیئے۔ حکومت پربیرونی دباؤ آنا چاہیئے پاکستان پر نہیں، جوبائیڈن نے ہماری حکومت ختم کی تھی یہی بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگ قتل ہوئے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، ان حالات میں بھی ہم مزاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں،  مجھے دہشتگرد بنادیا گیا ہے لیکن اصل دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں۔

جائیداد کے تنازعہ پر شہری کے قتل کا معاملہ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

اس سے پہلے ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کیخلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

بریسٹر علی طاہر نے مؤقف دیا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سابق صدر عارف کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورعارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عارف علوی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد اور ہر قسم کے حالات کیلیے تیار ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد:

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کو متاثر کر رہا ہے، کوئی کسی بھول میں نا رہے پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے اور پاکستان پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر واضح پوزیشن ہے اور کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایک متنازع خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ارادے نیک نہیں ہیں، بنگلا دیش میں بھی بھارت کو شدید ناکامی ہوئی اور بھارت کی دراندازی کے شواہد بلوچستان میں بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو دولخت کرنے میں کھلم کھلا کردار ادا کیا اور ہندوستان کی تخریب کاری کے بے شمار شواہد موجود ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور ہمسایوں کی ترقی پر خوش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے الزامات کے مطابق انڈیا نے مداخلت کی ہے اور بھارت کا تخریب کار کردار پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے، دو ارب انسانوں کی تقدیر اس خطے سے جڑی ہے، اور جنگ کے بیانات تشویشناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج اور دفاع کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو گی۔

سابق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ فلور آف دی ہاؤس پر پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو ہندوستانی بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر کہیں تخریب کاری ہوئی ہے تو بھارت کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان آبسیسڈ ہو چکا ہے اور اس کی منفی سیاست پوری دنیا پر عیاں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کے معاشروں کو متاثر کر رہا ہے اور یہ حملہ ہمارے وجود پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
  • پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہے، عارف علوی
  • بھارت پاکستان سے جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا، بھارتی سابق کور کمانڈر کا بڑا اعتراف  
  • بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے
  • پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد اور ہر قسم کے حالات کیلیے تیار ہے، انوار الحق کاکڑ
  • ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی
  • دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف
  • پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے
  • تجارتی جنگ: ٹرمپ کا صدر شی سے گفتگو کا دعویٰ، چین کا انکار