شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر ، سردار مصروف، فلک ناز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔ کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
ڈی سی لاہور کےمختلف مقامات کے دورے،تجاوزات و صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی۔
اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے اور جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں۔
وکیل منیر اے ملک نے 5 ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے اور جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے، جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں، جسٹس ثمن رفعت آٹھویں اور جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمد آصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی پر سب سے آخری 12 ویں نمبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔