ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔
مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سائبر کرائمز کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کا شمار ملک کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسی یونیورسٹی سے ہے، ہمارے نوجوان بڑی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔
مزیدپڑھیں:اسکول کلرک کا بچوں کی فیس جوئےمیں ہارنےکا معاملہ، لاکھوں کی فیس کس نے جمع کرائی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل دور میں نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، عالمی برادری کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کرتے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔ پاکستان بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا۔ صدر ٹرمپ کی امن کیلئے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں۔ صدر ٹرمپ نوبیل آف انعام کے حقدار ہیں۔ سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں اور امریکہ کی جانب سے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی ملاقات میں موجود تھے۔