پی آئی اے کا بارسلونا کے لیے براہِ راست پروازیں جلد شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بارسلونا کے لیے اپنی براہ راست پروازیں جلد دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
یہ فیصلہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے 2020 میں لگائی گئی پابندی کے حالیہ خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایئرو انفو بارسلونا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں پی آئی اے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔
پانچ سال پہلے پی آئی اے اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے بارسلونا کے لیے پروازیں کر رہی تھی۔
اس کے علاوہ پی آئی اے نے حال ہی میں پیرس کے لیے بھی اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارسلونا کے کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار