لاڑکانہ: بیگم نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر طالبات ریس میں شریک ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے

ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کیا گئی جس میں “advanced humanoid robots” کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے۔ 

لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے۔ یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ 

ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ "روبوٹس" انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔

تاہم یہ “روبوٹس” کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی۔ یعنی یہ نمائش حقیقتاً اس زمرے میں نہیں آتی کہ ایران نے روبوٹ مشینیں تیار کی ہیں بلکہ ایک ڈرامائی ڈسپلے تھا، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانوں کو ‘روبوٹ’ بنا کر پیش کیا۔ 

سوشل میڈیا اور تکنیکی حلقوں میں اس واقعے کو شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ٹیک سنگ میل نہیں بلکہ ایک دھوکا تھا۔ لوگوں نے اسے ٹیکنالوجی کے نام پر تشہیر اور سائنسدانوں کی نمائندگی کے دعوے کے خلاف قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ بک فیئر کا آغاز کل سے، 24 ممالک کے پبلشنگ ادارے شریک
  • مرد اساتذہ پر ہائی و ہائر سیکنڈری جماعت کی طالبات کو پڑھانے پر پابندی
  • ویرات کوہلی نے 933 کروڑ روپے سے زائد کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی
  • نصر ت ٹرسٹ کے زیراہتمام نصرت کمپلیکس ملیر میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘ونٹر فیسٹیول ‘‘سے ڈاکٹر رتنا دیوان ‘مفتی ابوبکر محی الدین ‘ابوقتادہ اور مفتی ابو طلحہ خطاب کررہے ہیں
  • ویرات کوہلی نے پُوما کو چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی
  • پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی3 روزہ سمندری مشقوں کا آغاز، 25ممالک شریک
  • ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے
  • سکھر: یوم ثقافت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے
  • جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
  • لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کیے جائیں گے‘ وزیر اعلیٰ