بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، معروف ہدایتکار پریہ درشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کریں گے، اور فلم میں اکشے کمار (راجو)، سنیل شیٹی (شیام) اور پاریش راول (بابو بھیا) ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اکشے کمار نے پریہ درشن کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں فلموں میں ماسٹر پیس بنانے والا قرار دیا۔ 

جواب میں، پریہ درشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: "شکریہ اکشے کمار! بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ میں 'ہیرا پھیری 3' بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کیا آپ، @suniel.

shetty اور @pareshrawalofficial تیار ہیں؟"

سنیل شیٹی، جو ہمیشہ ہیرا پھیری سیریز کے بارے میں جذباتی رہے ہیں، نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا:"ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ!!! چلیں کرتے ہیں #HeraPheri3"

ہیرا پھیری (2000) اور اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ مداحوں کو سالوں سے تیسرے حصے کا انتظار تھا، اور اب پریہ درشن کی واپسی کے ساتھ، یہ امیدیں پھر سے جاگ گئی ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیرا پھیری پریہ درشن

پڑھیں:

سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران 5 ماہ بعد کھول دیا گیا

ناران(نیوز ڈیسک)سیاحوں کیلئے خوشخبری، خوبصورت مقام ناران کو 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد کھول دیا گیا۔

ناراں میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔

ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے

مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
  • جے این یو طلباء یونین انتخابات کی صدارتی بحث میں پہلگام، وقف قانون اور غزہ کا مسئلہ اٹھایا گیا
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران 5 ماہ بعد کھول دیا گیا
  • کتاب ‘جھوٹے روپ کے درشن’ پر تبصرہ
  • بہاولپور: چرواہوں نے نایاب نسل کے انڈین سرمئی بھیڑیے کو ہلاک کر دیا