حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیئے۔ ہیوی گاڑیوں، جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو مقدمات درج کرکے جیل بھیجا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیئے۔ ہیوی گاڑیوں، جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں 4 مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی، ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم وی آئی کہا کہ
پڑھیں:
کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔
دونوں ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان احسن علی اور ندیم کو قمبر سٹی لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، جن سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔