الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علاقائی امن کیلیے پاکستان اور ایران میں تعاون بہت اہم ہے،علی لاریجانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-7
اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے بھی تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان اور ایران میں تعاون بہت اہم ہے۔