وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی سے وادی نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں سیاحت کے لیے جانے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔
اہل خانہ کے مطابق جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر اور دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔
اہل خانہ کا بتانا ہے کہ دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، طحہ اور دعا 11 فروری کو سیاحت کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر روانہ ہوئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق طحہٰ سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، دونوں نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ہیں، میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اہل خانہ
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں لے لیا۔
پولیس کو ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ متوفی ڈبہ موڑ کےقریب ایک کھڑے ہوئے رکشے میں کھیل رہا تھا اس دوران بچہ رکشہ سے باہر گرا تو گزرنے والے تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی زد میں آگیا۔
متوفی ڈبہ موڑ کے قریب سوات کالونی کا رہائشی تھا جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔