چوہدری شجاعت حسین کا بڑا سیاسی اقدام، پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل جبکہ غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سینیٹر اور سفیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ دو وفاقی وزارتوں، اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دیگر اراکین میں طارق حسن شامل ہیں، جو پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی اور دو مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر رہ چکے ہیں۔ انتخاب خان چمکنی ایک ممتاز قانون دان ہیں اور خیبرپختونخوا کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیم اعوان بھی معروف قانون دان ہیں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری اور جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا مقصد ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور نیشنل ڈائیلاگ کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔
یہ کمیٹی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو قومی مسائل پر یکجا ہونے کے لیے آمادہ کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عملی تجاویز مرتب کی جائیں گی، تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکے۔
پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کے لیے بھی مؤثر اقدامات تجویز کرے گی۔ کمیٹی کا بنیادی ہدف ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے، تاکہ تمام سیاسی قوتیں ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کام کر سکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چکے ہیں کے لیے کرے گی
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی کو طلب کرلیا
پشاور:نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔
دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فل الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔