Jasarat News:
2025-11-19@11:37:33 GMT

یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے رہنماؤں خالد راجپوت، امین سیال، راشد اقبال نے میاں سرفراز ٹاؤن میں 13فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں لیبر ڈپارٹمنٹ اور ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانبداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداروں نے ورکرز فرنٹ کیخلاف عملی کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ورکرز فرنٹ کے عہدیداروں نے ریفرنڈم سے پہلے لیبر ڈپارٹمنٹ کو اور ٹاؤن انتظامیہ کو تحریری طورپر لکھا تھا کہ ملازمین کی ویری فکیشن لسٹ کے مطابق نہیں کی جارہی لیکن ٹاؤن انتظامیہ نے اس پر چشم پوشی اختیار کی جبکہ لیبر ڈپارٹمنٹ نے بغیر ویری فکیشن کے ریفرنڈم کی تاریخ دے دی، ریفرنڈم کے دن ٹاؤن بلاک میں قائم نادرا آفس کی چھٹی کرائی گئی۔انہوں نے کہاکہ ورکرز فرنٹ کے مخالف لڑنے والے جنرل سیکرٹری کے امیدوار عامر ناغڑ ٹاون چیئرمین کے پی اے بھی ہیں، اس دھاندلی کی فوری طورپر تحقیقات کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

---فائل فوٹو 

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔

میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔

خط کے متن کے مطابق  متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کےخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی، کیس قواعد کے تحت اینٹی کرپشن کو باقاعدہ انکوائری کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر کی جانب سے لکھے خط کے متن کے مطابق دوسرے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر رفاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر کمرشل لیز کرنے کا الزام ہے، سیکٹر 13 ایچ رفاحی پلاٹ کو ناجائز طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ کے باعث کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی۔

خط میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دیدی، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ کا اعلان
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کی درخواست، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا جواب جمع
  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا کی باضابطہ اجازت
  • 27 ویں ترمیم، 4 ہائی کورٹ ججز کے مستعفی ہونے کا امکان، اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تفصیلات مانگ لیں
  • کینیڈا میں ریفرنڈم سے قبل خالصتان کار ریلی، بھارتی ہائی کمشنر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج
  • وسیم جمال ڈائریکٹر پی آر سیسی تعینات
  • NLFکے56واں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
  • ضلع ویسٹ ،اورنگی ٹاؤن میں گٹکا مافیا کا نعرہ، آگیا ماما چھا گیا ماما