WE News:
2025-11-03@09:42:55 GMT

جہاں کی رونق ہم سے ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

جہاں کی رونق ہم سے ہے

لڑکے کچھ یوں کہتے ہیں

لڑکی کیوں نہ جانے، کیوں لڑکو سی نہیں ہوتی

سوچتی ہیں زیادہ، کم وہ سمجھتی ہے

دل کچھ کہتا ہے، کچھ اور ہی کرتی ہے

لڑکیوں کی کیا سوچ ہے، وہ بھی ذرا پڑھیے

وقت کا کچھ بھی ہوش نہیں

جینے کا تم کو ڈھنگ سکھلاتی ہے

تمہیں جانور سے انسان بناتی ہیں

اس کے بنا اک پل رہ نہیں سکو گے تم

اس کو پتہ ہے یہ کہہ نہ سکو گے تم

اس لیے لڑکیاں لڑکوں سی نہیں ہوتی

یہ خیالات ہمارے بالکل نہیں ہیں، یہ 2010  کی کامیاب ترین بالی وڈ فلم  ’ہم تم‘ کا ایک گیت ہے، ہمارا موضوع بھی یہی ہے۔ لڑکے کیا سوچتے ہیں، لڑکیوں کے ذہن میں کیا ہے، ہمیں اس خوبصورت گیت میں لڑکے اور لڑکیوں کی ایک دوسرے سے متعلق اور بھی کئی نادر خصوصیات ملتی ہیں، یہ الگ بات ہے کہ اس گیت کے شاعر مرد ہی ہیں۔

مرد ہوں یا پھر خواتین، اللہ کی خوبصورت مخلوق ہے، انہیں ایک دوسرے سے مختلف بنایا گیا ہے تو ان کی خصوصیت بھی عموماً ایک جیسی نہیں ہوتیں۔

اسلام سے پہلے لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، اسلام نے عورتوں کو وہ تمام انسانی حقوق دیئے جو مردوں کو حاصل ہیں، تاہم مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ فضیلت کا حاصل ہے۔

مرد ہوں یا خواتین، ہر معاشرے میں مختلف انداز میں زندگی گزارتے ہیں، کہیں دونوں کو برابری کی بنیاد پر آزادی حاصل ہے، تو کئی معاشروں میں ان پر کئی پابندیاں بھی لگائی جاتی ہیں۔

کئی معاشروں میں اتنی آزادی ملتی ہے کہ بیان کرنا مشکل ہے، تو کہیں اکیسویں صدی میں بھی انہیں کچھ معاشروں میں ایسی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔

عموماً مرد کو مضبوط جبکہ خواتین کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔ لڑکے ساری رات گھر سے باہر رہیں، کم ہی تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے، مگر لڑکی سے متعلق معاملہ بالکل الٹ ہے۔ لڑکیاں عام طور پر پڑھائی میں بھی اچھی ہوتی ہیں، لڑکوں کا تو ذکر ہی نہ کریں، ٹی وی یا اخبار، ہمیں اکثر یہ جملے سننے یا دیکھنے کو ملتے ہیں، امتحان کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں۔

لڑکیاں زیادہ پڑھتی اور محنت کرتی ہیں،  تو جتنا گڑ ڈالو گے، اتنا میٹھا ہو گا کے مصداق لڑکیوں کا یہ حق بنتا بھی ہے۔

اب ذکر کرتے ہیں لڑکے اور لڑکیوں میں کچھ دلچسپ فرق کا،

کہتے ہیں خواتین زیادہ بولتی ہیں، آپ نے یہ لطیفہ تو یقیناً سن رکھا ہو گا، اسے ہم ایک جملے میں کچھ یوں بیان کرتے ہیں،   پڑھیے اور لطف اٹھائیے،

نیاگرا فال پر گائیڈ چند خواتین سے کہتا ہے کہ براہ مہربانی کچھ دیر کے لیے خاموش ہو جائیں تاکہ آبشار کی آواز سُنی جا سکے۔

ہو سکتا ہے اب آپ کو ہماری اگلی بات زیادہ عجیب نہ لگے، دلچسپ تحقیق کہتی ہے کہ ایک مرد خاتون کے مقابلے میں دن میں 10 ہزار کم الفاظ بولتا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو اپنے حُسن کی زیادہ فکر ہوتی ہے۔ بقول شاعر

آئینہ پلکیں جھپکنا ہی بھول گیا

جھلک دیکھی جب اس نے میری

 یا پھر

بول آئینے میں کیسی دکھتی ہوں

تو سوچ، میں گنتی گنتی ہوں

اب یہ سب کچھ مرد تو کہنے سے رہے، یقیناً ہم خواتین کی ہی بات کر رہے ہیں۔

ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ ایک خاتون زندگی میں 2 سال صرف آئینے میں خود کو دیکھتی ہے اس کے برعکس مرد زندگی بھر میں صرف 6 ماہ آئینے کو وقت دیتا ہے۔

تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ ایک مرد ایک خاتون سے صرف 3 ملاقاتوں کے بعد اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے، جب کہ 14 ملاقاتوں کے بعد بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ ایک  عورت اپنا دل ہارتی ہے یا نہیں۔

 تقریباً 40 فیصد مرد پہلی بار کسی  خاتون سے ملاقات پر اعتماد محسوس نہیں کرتے۔ ماہرین  کا ماننا ہے کہ ایک عورت 2 پیغامات کے بعد اگر جواباً فون نہیں کرتی تو  سمجھ لیں اسے اس مرد میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ مرد اپنا راستہ بدل ہی لے تو بہتر ہے۔

ایک عورت عموماً دن میں اوسطاً 62 بار جبکہ مرد صرف 8 بار مسکراتا ہے۔ ایک خاتون  1 منٹ میں کم سے کم 24 جب کہ ایک مرد 32 مرتبہ آنکھیں جھپکتا ہے۔ مردوں کو زیادہ تر السر جب کہ خواتین کو زیادہ تر درد شقیقہ کی شکایت رہتی ہے۔

کہتے ہیں کہ خواتین کے کان تیز ہوتے ہیں اور سائنس بھی یہ ہی کہتی ہے، تحقیق کے مطابق خواتین کی سننے کی حِس بہتر ہوتی ہے۔

مرد زیادہ خطرہ مول لیتے ہیں، جب کہ خواتین عموماً اس کے الٹ کرتی ہیں، خواتین کی یادداشت بھی مردوں سے زیادہ اچھی ہوتی ہے، سالگرہ یا پھر دیگر اہم مواقع، خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ یاد رہتی ہیں اور وہ اس کا اظہار بھی کھل کر کرتی ہیں۔

ہاتھوں اور آنکھوں سے کرنے والے کام ہوں تو اس میں مرد آگے ہوتے ہیں جب کہ ملٹی ٹاسکنگ یا پھر لاجکل ٹاسک خواتین زیادہ بہتر کر سکتی ہیں۔

ایک عورت کسی راز کو زیادہ سے زیادہ اوسطاً 47گھنٹے تک رکھ سکتی ہے۔ ایک عورت سال میں اوسطاً 30 سے 62 بار رو تی ہے، جبکہ مرد  کی آنکھوں سے 6 سے 17 بار آنسو نکلتے ہیں۔

مرد دن میں 6 مرتبہ جب کہ عورت 12 بار جھوٹ بولتی ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق غیر وفادار مردوں کا آئی کیو لیول کم ہوتا ہے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا سر چھوٹا اور کشادہ چہرہ ہوتا ہے، ان میں عموماً شہادت کی انگلی کی لمبائی تیسری انگلی سے زیادہ ہوتی ہے، جب کہ مردوں میں ایسی بات نہیں، لڑکوں کے آخری دانت لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔

خواتین میں جسم کو آکسیجن فراہم کرنے والے سرخ خلیے 20 فیصد کم ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین جلدی تھک جاتی ہیں۔

ایک مرد کا دل اوسطاً فی منٹ 70 سے 72 بار دھڑکتا ہے، جب کہ خواتین کی دھڑکن کی رفتار فی منٹ 78 سے 82 ہوتی ہے، خواتین میں بلڈ پریشر کی بیماری مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

پھیپھڑوں کی صلاحیت مردوں کے مقابلے میں خواتین میں تقریباً 30 فیصد کم ہے۔ عموماً خواتین، مردوں کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتی ہیں۔

مرد ہوں یا خواتین، انہی سے جہاں میں رونق ہے، رنگینی ہے اور زندگی میں چمک دمک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مردوں کے مقابلے میں خواتین کو خواتین کی کہ خواتین ہے کہ ایک ہوتے ہیں ایک عورت ایک مرد ہوتی ہے ہوتے ہی

پڑھیں:

تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان

تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • حزب الله کو غیرمسلح کرنے کیلئے لبنان کے پاس زیادہ وقت نہیں، امریکی ایلچی
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • روسی خواتین ماں بننے سے گریزاں، اربوں روبل کے ترغیباتی پروگرام ناکام