کراچی، ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرائی۔ طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا۔
ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے، حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طیارے سے
پڑھیں:
امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے
راولپنڈی:نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس واقعے کے بعد دیگر مسافروں نے امیگریشن عملے کے رویے اور غیرضروری تاخیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی تاہم بعد ازاں امیگریشن پراسس دوبارہ شروع کیے جانے پر حالات معمول پر آ گئے۔